ان کی زندگی میں کوئی کیوں شامل نہیں۔۔۔شوبز کے وہ اداکار جن کی زندگی میں فی الحال کوئی پارٹنر نہیں

image
 
شوبز کی چکا چوند میں آنے کے بعد زندگی میں کوئی نا کوئی شامل ہو ہی جاتا ہے ۔۔۔اور اگر شامل نا بھی ہو تو اسکینڈل کی صورت میں ہی نظر آنے لگتا ہے لیکن میڈیا انڈسٹری میں ابھی بھی کچھ ایسے لڑکے ہیں جن کی زندگی میں نا کوئی پارٹنر ہے اور نا ہی کوئی اسکینڈل۔۔۔
 
احمد علی اکبر
انڈسٹری کا ایک بہت با صلاحیت نام احمد علی اکبر ابھی تک سنگل ہیں اور ان کی زندگی میں نا تو کوئی اسکینڈل ہے اور نا کوئی شادی کا ارادہ۔۔۔آج کل وہ پری زاد کے نام سے اور کام سے شہرت کما رہے ہیں۔۔۔بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ احمد اصل میں ایک ٹینس کھلاڑی تھے نیشنل لیول پر ۔۔۔ان کے والد ٹینس کوچ ہیں اور چھوٹا بھائی بھی ٹینس اسٹار ہے۔۔۔ لیکن احمد کی سوچ اور ٹیلنٹ سب سے الگ تھا۔۔۔اب دیکھنا ہے کہ زندگی میں کون کب شامل ہوتا ہے۔۔۔
image
 
علی رحمان خان
اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے علی رحمان خان کو ایک دور میں شادی کا بہت شوق تھا لیکن اس وقت عمر نہیں تھی۔۔۔ اب عمر ہے لیکن شادی کا فیصلہ سمجھ میں نہیں آتا۔۔۔ان کی زندگی میں نا تو کوئی شامل ہے اور نا ہی فی الحال کوئی ارادہ ہے۔۔۔لیکن یہ بھی ایک سچ ہے کہ وقت پلٹتے دیر نہیں لگتی۔۔۔ باقی ستاروں کی طرح کسی بھی دن ان کی دلہا بنے تصویر سامنے آجائے گی-
image
 
بلال اشرف
ہینڈسم ہیں، با صلاحیت ہیں، اسٹار ہیں لیکن زندگی میں کوئی شامل نہیں۔۔۔ ہے نا حیرت کی بات۔۔ بلال اشرف کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد زندگی میں کچھ اور حاصل کرنے کا ہے اور فی الحال شادی یا دوستی کے چکروں میں پڑنے کا کوئی ارادہ نہیں۔۔۔ہو سکتا ہے وہ جلد ڈراموں میں بھی نظر آئیں لیکن پارٹنر کا نام ابھی پلاننگ میں شامل نہیں-
image
YOU MAY ALSO LIKE: