آخر میرا قاتل کون ہے۔۔۔۔شوبز کے وہ فنکار جن کی موت کا سبب ایک گولی تھی

image
 
موت برحق ہے لیکن وہ موت جس کا سبب قتل ہو ایک ایسی تکلیف دہ موت ہے جو اپنے اندر سوالات کا ایک طوفان برپا کر دیتی ہے۔۔۔کیوں، کس نے، کس طرح کے سوالات ساری عمر بے چین رکھتے ہیں۔۔۔شوبز کے ایسے کئی نام ہیں جن کی موت کا سبب بندوق سے نکلی گولی ہے لیکن اس کا سبب آج بھی ایک سوال ہے۔۔۔
 
سلطان راہی
 سلطان راہی کی شہرت کا اختتام بس ایک گولی کی مدد سے ہی ممکن ہوا، ورنہ جس پائے کے وہ اداکار تھے تو انہیں ہرانا ناممکن ہی تھا۔۔۔۱۹۹۶ کی ایک رات وہ اسلام آباد سے واپس آرہے تھے جب ان کی گاڑی خراب ہوئی اور وہیں ان کو اندھیرے میں کچھ لوگوں نے گھیر کر گولی مار کر قتل کردیا۔۔۔ وہ اس وقت ہسپتال تو لے کر جائے گئے لیکن ان کو زندگی نصیب نا ہوسکی۔۔۔سلطان راہی کی موت کا معمہ آج تک حل نا ہوسکا۔۔۔ان کے بیٹے نے بھی بہت عرصہ کوشش کی لیکن پھر وہ بھی تھک کر پیچھے ہٹ گیا۔
image
 
نادرہ
اداکارہ نادرہ فلم انڈسٹری کی ان اداکاراؤں میں سے تھیں جن کا حسن اور جن کا انداز آتے ہی مقبولیت کے آسمان چھونے لگا۔۔۔ وہ اپنے دور کی مہنگی ترین اداکاراؤں میں سر فہرست تھیں۔۔فلم پروڈیوسرز کا خود یہ کہنا ہے کہ نادرہ جب بھی اسٹوڈیو آتی تھی تو مہنگی ترین گاڑی سے اترتی تھی۔۔۔جبکہ بہت ساری اداکارائیں رکشہ یا کرائے کی گاڑیوں میں سفر کرتی تھیں۔۔۔نادرہ کے چاہنے والوں کی فہرست بہت طویل تھی لیکن ان کی موت کا سبب بنی ایک گولی۔۔اس گولی کا راز آج تک معمہ ہی ہے۔
image
 
ماروی
سندھی بیک گراؤنڈ سے فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والی ماروی نے تین یا چار فلموں میں ہی کام کیا لیکن اپنی بھولی صورت کی وجہ سے لوگوں کے ذہن پر نقش ہوگئیں۔۔۔ ان کی آخری فلم ثابت ہوئی ـ’’ماروی‘‘ جو فیصل قریشی کے ساتھ تھی۔۔۔ آج تک لوگ یہ نہیں جان پائے کہ ۱۹۹۸ میں وہ کون تھا جس نے ماروی کو گولی کا نشانہ بنا دیا ۔۔۔وہ اپنی کار میں تنہا سفر کر رہی تھیں اور گولی لگنے کے بعد بہت دیر اسی طرح پڑی رہیں اور جب تک پولیس پہنچی وہ دنیا سے جا چکی تھیں۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: