انہیں ابھی تک کسی نے چنا نہیں۔۔۔شوبز کے وہ اداکار جن میں میزبانی کے بہترین جراثیم موجود ہیں

image
 
 کہتے ہیں صلاحیت کو پہچاننے والی نظر ہر کسی کے پاس نہیں ہوتی۔۔۔کچھ لوگوں کا انداز، ان کے جواب، ان کا سینس آفر ہیومر بہت کچھ کہہ دیتا ہے لیکن بدقسمتی سے انہیں وہ چانس نہیں مل پاتا جس کی بناء پر وہ اپنی صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے دکھا سکیں۔۔۔ شوبز میں کچھ ایسے اداکار ہیں جن میں میزبان بننے کے سارے جراثیم موجود ہیں لیکن اہیں ابھی تک صرف اداکاری کا ہی چانس ملا ہے۔
 
 منیب بٹ
 بہت کم لوگ یہ جانتے ہیں کہ منیب بٹ جتنا اچھا اداکار ہے اس سے سو فیصد اچھا میزبان بھی بن سکتا ہے۔۔۔ منیب کے پاس بولنے کے لئے بہترین باتیں اور بہترین انداز موجود ہے۔۔۔یہ وہ نام ہے جو فہد مصطفیٰ کے شو جیتو پاکستان کی ٹکر کا بھی شو کر سکتا ہے۔۔۔کیونکہ ان کا سینس آف ہیومر اور انرجی بھی کمال کی ہے۔۔۔ایک دو بار منیب بٹ کا نام مارننگ شو کی میزبانی کے لئے بھی نظروں میں آیا لیکن یہ سوچ کر نہیں لیا گیا کہ شاید یہ روزانہ کی بنیاد پر دو گھنٹے آڈینس کو اینٹرٹین نا کرسکے۔۔۔یہ ایک ایسی غلط فہمی ہے جسے منیب بٹ ایک شو سے ہی ثابت کر سکتے ہیں۔۔۔ انہیں صرف ایک چانس ملے گا اور وہ اس سفر پر بہت آگے نکل جائیں گے-
image
 
زاہد احمد
زاہد احمد انڈسٹری کے ان ناموں میں سے ہیں جو نا صرف ایک بہترین شخصیت کے مالک ہیں بلکہ ان کا انداز گفتگو بھی بہت کمال ہے۔۔۔زاہد کے اندر اداکار بننے کے ساتھ ساتھ میزبان بننے کی بھی ساری صلاحیتیں موجود ہیں۔۔۔ ابھی تک انہیں کوئی ایسا پلیٹ فارم نہیں ملا جو ان کی اس صلاحیت کو سامنے لا سکے ٹی وی پر۔۔۔لیکن اگر زاہد کو سنجیدہ ٹاپک پر شو کرنے کے لئے دیئے جائیں تو وہ بہت جلد اچھے اچھوں کی چھٹی کردیں گے-
image
 
گوہر رشید
گوہر رشید ایک ایسا نام ہے جسے اب جاکر لوگوں نے مانا اور انہیں وہ کردار ملے جو ان کی شخصیت سے مطابقت رکھتے ہیں۔۔۔ گوہر ایک بہترین وژن رکھتے ہیں اور ان کے پاس بولنے کے لئے الفاظ کا بہت ذخیرہ ہے۔۔۔ وہ اکثر سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی اس صلاحیت کا مظاہرہ کرتے رہتی ہیں اور اگر انہیں کوئی شو دیا گیا تو وہ میزبان کی حیثیت سے بھی چھکے چھڑا سکتے ہیں-
image
YOU MAY ALSO LIKE: