خدا تعالیٰ ایک ہے، اسکی ہستی اور وحدانیت کے ناقابل تردید دلائل

اللہ تبارک و تعالیٰ اس کائنات کا خالق و مالک شہنشاہ مطلق اور بلا شرکت غیرے حکمران ہے وہی مخلوقات کو روزی دیتا ہے اور ان کے نفع و نقصان کا مالک ہے اس نے انسانوں کو اپنی عبات کیلئے پیدا کیا اور انکی رہنمائی کیلئے انبیآء علیہم اصلوۃ و السلام کو دنیا میں بھیجا۔

مگر اکثر لوگ ا للہ تعالیٰ کی ہستی کے بارہ میں شک و شبہ میں مبتلا ہیں بعض لوگ کہتے ہیں کہ خود اللہ تعالیٰ موجود ہیں نہیں جنھیں دہریے یا Atheistکہا جاتا ہے اور بعض کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ موجود تو ہے مگر اسکو پید کرنے والا کون ہے؟ یا خدا ایک ہے یا دو؟

قرآن پاک میں ا ن سب باتوں کا جواب دیا گیا ہے ارشاد باری تعا لیٰ ہے ”آپ فرمادیجئے کہ اللہ ایک ہے، وہ بے نیاز ہے،نہ اسنے کسی کو جنا اور نہ ہی وہ کسی سے جنا گیا، اور نہ ہی کوئی اسکی برابری کرنے والا ہے“(سورہ اخلاص پارہ:30)۔

ان آیات میں یہ بتایا گیا ہے کہ اللہ کی برابری کرنے والا یا اسکی ہمسری کرنے والا اور اس جیسا کوئی ہے ہی نہیں یعنی وہ اکیلا ہے اورا سکا کوئی شریک نہیں، دوسری آیا ت میں اللہ تعالیٰ کے ایک ہونے کی ایک اور دلیل پیش کی گئی ہے ارشاد باری تعالیٰ ہے”اگر زمین و آسمان میں اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور خدا ہوتا تو کائنات کا نظام تباہ و برباد ہو جاتا پس اللہ کی ذات کی بے حد تعریف ہے جو بڑے عرش کا مالک ہے“ (الا نبیآء 21:22)۔

ان آیات کریمہ میں یہ بتایا گیا ہے کہ اگر زمین وآسمان میں دو خدا ہوتے تو کائنات کا نظام درہم برہم ہو جاتا اسکی مثال آپ یوں سمجھیں کہ اگر دو خدا ہوتے تو دونوں کی مرضی چلتی مثلاً ایک خدا یہ کہتا کہ میں آج سورج کو مشرق کی بجائے شمال سے نکالوں گا اور جنوب میں غروب کروں گا یا جب سورج وسط آسمان میں پہنچے گا تو میرے حکم سے ٹھہر جائے گا اور جب تک میں نہیں چاہوں گا وہ آگے نہیں چلے گا۔

یا دوسرا خدا یہ کہتا کہ اس سال میری مرضی یہ ہے کہ لڑکے ہی لڑکے پیدا ہوں اور لڑکیا ں پیدا نہ ہوں، کیونکہ وہ بھی تو خدا ہے اسکی مرضی بھی تو چلنی ہے یا وہ یہ کہتا کہ میں یہ چاہتا ہوں کہ اس سال صرف موسم بہار ہی رہئے اور گرمی سردی اور خزاں کا موسم نہ آئے۔

اس طرح دنیا کا نظام خراب ہو جاتا، مگر جب سے یہ دنیا وجود میں آئی ہے اس کا نظام صدیوں سے لگے بندھے اصولوں کے مطابق چل رہا ہے اور اس میں کوئی تغیّر واقع نہیں ہوا، سورج وقت پر نکلتا ہے اور وقت پر غروب ہوتا ہے موسم آتے جاتے ہیں بچے پیدا ہو رہے ہیں اور زندگی اور موت کا نظام جاری ہے وغیرہ۔

یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اللہ ایک ہے اور وہی اس کائنات کے نظام کو چلا رہا ہے، لہٰذا وہ لوگ جو خدا کی ہستی کے بارہ میں شکوک شبہات میں مبتلا ہیں اور وحدانیت کے قائل نہیں انہیں چاہیے کہ وہ خدا پر ایمان لائیں، دین اسلام قبول کریں تاکہ دنیا و آخرت میں کامیابی و کامرانی حاصل کریں۔

 
Muhammad Rafique Etesame
About the Author: Muhammad Rafique Etesame Read More Articles by Muhammad Rafique Etesame: 184 Articles with 285987 views
بندہ دینی اور اصلاحی موضوعات پر لکھتا ہے مقصد یہ ہے کہ امر بالمعروف اورنہی عن المنکر کے فریضہ کی ادایئگی کیلئے ایسے اسلامی مضامین کو عام کیا جائے جو
.. View More