میں نے نوکری چھوڑ دی اپنی بیوی کے آسرے پر۔۔۔شوبز ہیرو جن کی بیویوں نے انہیں ہیرو بنایا

image
 
زندگی بدل جاتی ہے ان لوگوں کی جن کو ہمسفر اچھا مل جائے۔۔۔کیونکہ ایک اچھا ساتھی جب سپورٹ کرتا ہے تو جینے کا بھی مزہ آتا ہے۔۔۔شوبز میں ایسے کچھ ہیرو ہیں جو کھل کر اس بات کا اظہار کرتے ہیں کہ میری بیوی اگر نا ہوتی تو میں شاید کبھی ہیرو نا بن پاتا۔۔۔
 
ہارون شاہد
 اداکار ہارون شاہد نے میوزیشن کی حیثیت سے اپنے سفر کا آغاز کیا۔۔۔ انہوں نے بہترین موسیقی دی اور کوک اسٹوڈیو میں بھی پرفارمنس دی۔۔۔ وہ ۲۰۰۸ سے میوزک کی دنیا سے وابستہ تھے لیکن پھر زندگی میں شعیب منصور نے قدم رکھ دیا اور انہیں فلم ’’ورنہ‘‘ آفر کی۔۔۔ہارون شاہد لاہور میں رہتے تھے اور ایک فرم میں بہت اچھی پوزیشن پر تھے۔۔۔ان کی بیگم بھی ملازمت کرتی تھیں اور بیٹا بھی زندگی میں شامل ہوچکا تھا۔۔۔یہ فیصلہ کہ میں ہیرو بنوں اس کے لئے نوکری سے ہاتھ دھونا ہی تھے۔۔۔اس وقت ہارون کی بیگم نے انہیں کہا کہ آپ فکر نا کریں۔۔۔آپ اپنی زندگی کے مواقع کو کھوئیں مت اور میں گھر کے تمام اخراجات سنبھالوں گی۔۔۔قریب چھے ماہ کا عرصہ ان کی بیگم نے فائنینشلی سارے مسائل کو سنبھالا اور ہارون شاہد نے ہیرو بننے کے سفر کا آغاز کیا۔۔۔ وہ کھل کر ہر انٹرویو میں اس بات کا اظہار کرتے ہیں کہ مشکل وقت میں میری بیوی نے میرا بہت ساتھ دیا۔
image
 
شفاعت علی
سیاستدانوں کی نقالی کرتے کرتے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے شفاعت کی زندگی پشاور میں ہی گزر رہی تھی۔۔ اور ان کے والد کی طرف سے یہ اجازت نہیں تھی کہ وہ شہر چھوڑ کر کہیں جائیں۔۔۔ شفاعت بھی اپنی بیگم کے ساتھ ایک سادہ زندگی گزار رہے تھے۔۔۔پھر انہیں ایک کے بعد ایک شوز اور فلم کی آفر ہوئی۔۔۔ شفاعت کی بیگم اس وقت سات ماہ کی پریگنینٹ تھیں۔۔۔انہیں بہت ضرورت تھی شفاعت کی لیکن انہوں نے اپنے شوہر کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا اور یہ کہا کہ وہ اپنے خوابوں کو جیئیں اور یہ موقع نا کھوئیں۔۔کیونکہ اے آر وائی نے شفاعت کو کراچی بلالیا تھا۔۔۔شفاعت نے اپنی بیگم کے ان مشکل ترین دنوں میں انہیں نہیں دیکھا اور بیگم نے بھی کھلے دل کے ساتھ اپنے شوہر کو اس کے خوابوں کے سفر پر جانے میں سپورٹ کیا۔۔۔ وہ وقت گزر گیا اور شفاعت آج سب کے دلوں پر راج کر رہے ہیں۔۔۔ لیکن وہ یہ نہیں بھولتے کہ میری بیوی نے کس طرح میرے لئے اپنے دل کو بڑا کیا۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: