اردو بولتے بولتے پشتو نکل جاتی ہے۔۔۔شوبز ستارے جن کی زبان پشتو ہے اور وہ اکثر وہی بولتے ہیں

image
 
شوبز انڈسٹری میں مختلف زبانوں اور مختلف ثقافتوں کے لوگ ہیں اور ان میں سے زیادہ تر اس بات پر خوش ہوتے ہیں جب ان سے اردو کے علاوہ انہی کی زبان میں بات کی جائے۔۔بہت سارے پشتو ستارے شوبز انڈسٹری میں آچکے ہیں اور سیٹ پر ان کی خوشی اپنی زبان میں بات کرنے سے ہی ہوتی ہے-
 
ثروت گیلانی
اداکارہ ثروت گیلانی ایک پٹھان گھرانے سے ہیں اور انہیں اپنی زبان پر بھی عبور حاصل ہے۔۔۔ان کی والدہ کی وجہ سے وہ پشتو بول لیتی ہیں۔۔۔۔پاکستانی فلم جوانی پھر نہیں آنی پارٹ ون اور ٹو میں وہ واسع چوہدری کی پشتو بیوی بنیں اور اپنے کردار سے سب کو حیران کردیا تھا۔۔۔
image
 
شفاعت علی
اینکر اور اداکار شفاعت علی کو لوگوں نے نقالی کرتے تو دیکھا لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ شفاعت دراصل ایک پٹھان بیک گراؤنڈ سے ہیں اور وہ اور ان کی بیگم اکثر پشتو میں ہی بات کرتے ہیں۔۔۔شفاعت نے زیادہ وقت پشاور میں گزارا اور ان کو اپنی زبان بولنے میں بہت فخر محسوس ہوتا ہے
image
 
نیلم منیر
 نیلم منیر کا تعلق ایک پختون گھرانے سے ہے اور ان کے خاندان کی کوئی لڑکیاں بھی اسکرین پر نہیں آتیں لیکن نیلم منیر کا بچپن ہی شوبز میں گزرا ۔۔۔وہ زیادہ تر پشتو بولتی ہیں اور اپنے گھر میں تو ان کی زبان یہی ہے۔۔۔اپنی بہنوں کے ساتھ وہ پشتو میں ہی باتیں کرتی ہیں اور اکثر سیٹ پر اگر کوئی ان کا ہم زبان مل جائے تو خوشی کی انتہا نہیں رہتی۔
image
 
قوی خان
سینئر اداکار قوی خان کا تعلق یوسف زئی خاندان سے ہے لیکن وہ بہترین پشتو بولتے ہیں اور انہیں ایک انٹرویو میں بھی پشتو بولتے دیکھا جا سکتا ہے۔۔۔وہ اس زبان کو بولنے میں فخر محسوس کرتے ہیں اور سیٹ پر بھی اگر کوئی ہم زبان مل جائے تو فورا اسی زبان میں ہی بات کرنے لگتے ہیں-
image
YOU MAY ALSO LIKE: