|
|
شادی کے بعد ہنی مون ایک ایسا سفر ہے جس پر رشتوں کی مضبوطی اور گہری ہوجاتی
ہے۔۔۔شوبز ستارے بھی جب ہنی مون پر جاتے ہیں تو ان کی تصاویر سے اندازہ ہوجاتا ہے
کہ وہ کتنا سوچ سمجھ کر رومانٹک ترین جگہوں کا انتخاب کرتے ہیں |
|
آئزہ اور دانش |
آئزہ اور دانش تیمور کی شادی محبت سے بھرپور تھی۔۔۔ دونوں نے اپنا ہنی مون
تھائی لینڈ میں پلان کیا اور جب ان دونوں کی دلکش تصاویر دیکھنے کو ملیں تو
اندازہ ہوا کہ وہ کتنی خوبصورت جگہ پر اپنی زندگی کے بہترین دنوں کو گزار
رہے ہیں۔۔۔اس کے بعد وہ چاہے دنیا کے کئی ممالک گئے ہوں لیکن ہنی مون کا یہ
سفر ان کی زندگی کا یادگار سفر ہے |
|
|
ایمن اور منیب بٹ |
ایمن خان اور منیب بٹ کی بھی محبت سے بھرپور شادی تھی اور دونوں نے اپنے
ہنی مون کے لئے سب سے بہترین جگہ کا انتخاب کیا۔۔۔ وہ جرمنی کے شہر برلن
گئے ارو وہاں ان کی رومانٹک ترین تصاویر اور ویڈیوز شیئر ہوئیں۔۔۔ خوبصورت
اور پر فضا مقامات پر انہوں نے اپنے پیار بھرے دنوں کی یاد سجائی۔ |
|
|
منال اور احسن |
حال ہی میں منال اور احسن کی شادی ہوئی۔۔۔ دونوں نے ایک ساتھ بہت اچھا وقت
گزارا ہے لیکن ہنی مون کے سفر کی بات ہی الگ ہوتی ہے۔۔۔دونوں نے مالدیپ کو
اپنی ان حسین یادوں کے لئے چنا اور وہاں سے اپنی ویڈیوز اور خوبصورت تصاویر
شیئر کر رہے ہیں۔۔دونوں وہاں پر اچھے کھانے بھی کھا رہے ہیں اور مختلف گیمز
بھی کھیل رہے ہیں۔۔۔ ساتھ ہی حسین مناظر بھی دیکھ رہے ہیں۔ |
|
|
سارہ خان اور فلک شبیر |
سارہ اور فلک کی محبت تو انڈسٹری کی بہترین جوڑیوں میں شمار ہوتی
ہے۔۔۔دونوں نے ہنی مون دیر سے پلان کیا لیکن وہ ان کی زندگی کے خوبصورت
ترین دن تھے۔۔۔ وہ ترکی گئے اور وہاں ساری کے گلے میں خوبصورت پینڈنٹ تھا
جس پر لکھا تھا ’’فلک کی دلہن‘‘۔۔۔ سارہ اور فلک نے ترکی کی ہواؤں کو اپنی
محبت کے سفر سے یادگار بنایا- |
|