میں نے کوئی نکاح نہیں کیا--- میرا نے عدالت میں اچانک رونا اور چیخنا کیوں شروع کردیا؟ جس پر جج نے کیا حکم دیا، ویڈیو وائرل

image
 
فلمسٹار میرا ایک معروف پاکستانی فنکارہ ہیں لیکن ان کی شہرت کی ایک وجہ تنازعات میں گھرا رہنا بھی ہے- انہی تنازعات میں سے ایک تنازعہ ان کی شادی کا بھی ہے جو مشہور کاروباری شخصیت عتیق الرحمان سے ہوئی تھی- میرا کا دعویٰ ہے کہ ایسی کوئی شادی انجام پائی ہی نہیں لیکن اب یہ کیس عدالت میں ہے-
 
عدالت کے مطابق عتیق الرحمان کی جانب سے شادی کو حقیقت ثابت کرنے کے لیے ٹھوس ثبوت فراہم کیے گئے ہیں- اور دوسری جانب اداکارہ برسوں سے اس کیس کو بھگت رہی ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ یہ کیس جلد ختم ہونے والا نہیں ہے-
 
image
 
گزشتہ روز میرا جعلی نکاح کیس کی سماعت کے لیے عدالت میں پیش ہوئیں- اداکارہ نے سماعت کے دوران خود کو معصوم ثابت کرنے کے لیے رونا اور چیخنا شروع کردیا اور ان کا کہنا تھا کہ “عتیق الرحمان نے عدالت میں جھوٹے ثبوت پیش کیے ہیں- نکاح کی ویڈیو دراصل ان کی مووی کا کلپ ہے“- جس پر عدالت نے میرا کو حکم دیا کہ وہ چیخنا بند کریں اور ساتھ ہی عتیق الرحمان کو بھی عدالت میں حاضر ہونے کا حکم جاری کیا-
 
میرا نے مزید کہا کہ وہ کسی نکاح میں نہیں ہیں جبکہ عتیق الرحمان انہیں دس سالوں سے جھوٹے نکاح میں گھسیٹ رہے ہیں۔
 
YOU MAY ALSO LIKE: