آج کل امریکہ میں مقیم ہیں۔۔۔مشہور اداکارائیں جنہوں نے شہرت کے عروج پر پاکستان چھوڑ دیا

image
 
زندگی میں کبھی کبھی ایسا مقام آتا ہے جب انسان اپنے لئے کچھ خاص فیصلے لیتا ہے۔۔۔فیصلہ وہ جو آسان نہیں ہوتا لیکن اس کو لینا وقت اور حالات کی ضرورت ہوتا ہے۔۔۔شوبز کی کچھ اداکارائیں اپنے وقت کی کامیابیاں سمیٹ ہی رہی تھیں جب انہوں نے زندگی کا ایک مشکل فیصلہ لیا اور ملک چھوڑ کر جانے کا سوچا۔۔۔آج بھی وہ پاکستان آتی ضرور ہیں لیکن یہاں رہنا نہیں چاہتیں-
 
مسرت نذیر
پاکستانی خوبصورت اداکارہ اور گلوکارہ مسرت نذیر ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھتی تھیں اور انہیں شروع سے ہی گلوکاری کا شوق تھا لیکن وقت اور حالات نے اداکارہ بننے پر مجبور کیا۔۔۔ انہوں نے وہاں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے۔۔۔ایک کے بعد ایک کامیاب فلمیں دیں ۔۔۔لیکن یہ ان کا عروج ضرور تھا مگر قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔۔۔انہوں نے ساٹھ کی دہائی میں اپنا بوریا بستر باندھا اور کینیڈا کی راہ لے لی۔۔۔ان کی شادی بھی ہوئی اور بچے بھی ہیں۔۔۔ ان کے شوہر انتہائی اچھے اور ساتھ دینے والے ثابت ہوئے۔۔۔انہوں نے بیس سال بعد مسرت نذیر کی خواہش کو پورا کرنے کا فیصلہ کیا اور انہیں پاکستان لائے تاکہ وہ اپنا گائیکی کا شوق پورا کریں۔۔۔انہوں نے بہترین گانے گائے جنہیں میڈم نور جہاں تک نے پسند کیا۔۔۔ان کے شوہر نے کہا کہ میں پاکستان میں ہسپتال بناؤں گا اور یہاں شفٹ ہوجائیں گے۔۔۔لیکن حالات نے ساتھ نہیں دیا اور ہسپتال نہیں بن پایا اس لئے واپس کینیڈا چلے گئے اور اب وہیں اپنی زندگی گزار رہی ہیں۔۔۔
image
 
بندیا
اداکارہ بندیا نے انگریزی نیوز کاسٹر کی حیثیت سے کام شروع کیا۔۔وہ بہت خوبصورت تھیں اس لئے انہیں لگا کہ میرا یہ حسن فلموں کے لئے بنا ہے۔۔۔انہوں نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھ دیا۔۔۔آغاز میں تو انہیں صرف سپورٹنگ کردار ہی ملتے رہے اور بات نا بنی۔۔۔ کچھ فلموں میں انہیں لیڈ کام بھی ملا لیکن کامیابی وہ نا ملی۔۔۔ انہوں نے ایک فلسطینی پائلٹ سے شادی کی جن سے ان کا ایک بیٹا پیدا ہوا۔۔۔لیکن پھر وہ فلسطینی پائلٹ واپس چلے گئے، کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ شہید ہوگئے۔۔ اور بندیا نے واپس ٹی وی کی دنیا میں قدم ر کھ دیا کیونکہ اپنے بیٹے کو پالنا تھا۔۔۔ان کے حسن کے دیوانوں میں کئی نام تھے جن میں دلدار پرویز بھٹی مرحوم بھی تھے لیکن بندیا نے اسد نذیر سے شادی کی جو خود بھی ایک اداکار تھے۔۔۔وہ دونوں بیٹے کو لے کر امریکہ شفٹ ہوگئے ۔۔۔امریکہ میں وہ ایک عرصہ تک رہیں لیکن اپنے بیٹے کی پرورش خود ہی کی ۔۔۔پھر ان کی اور اسد نذیر کی بھی نہیں بنی۔۔۔ انہوں نے تیسری شادی وہیں ایک ڈاکٹر سے کی لیکن وہ شادی بھی اب گردش میں ہے۔۔۔بندیا کچھ سال پہلے تک پاکستان آئی تھیں لیکن اب وہ بھی نہیں آتیں اور امریکہ میں ہی رہتی ہیں
image
 
کویتا
 اداکارہ کویتا بہت چھوٹی عمر میں ہی فلموں میں آگئیں اور ان کا آنا اتنا اتفاقیہ تھا کہ خود انہیں بھی سمجھ میں نہیں آیا۔۔۔ کویتا کی والدہ کا جھگڑا انڈسٹری کے ڈائریکٹر احسن اقبال سے ہوا اور وہ اتنا شدید تھا کہ احسن نے دھمکی دی کہ میں کویتا کو اغواہ کرلوں گا۔۔۔ کویتا کی ولادہ نے دوسرے پروڈیوسر سے مدد مانگی اور انہوں نے احسن اقبال کو یہ جھوٹ بولا کہ کویتا میری فلم میں ہیروئن ہے۔۔۔ اس وقت ایسا نہیں تھا لیکن پھر جب نیلو مصروفیات کی بنا پر ن ا آسکیں تو کویتا کو لے لیا اور فلم بھی ہٹ ہوگئی۔۔۔ پھر ایک کے بعد ایک کویتا نے پلاٹینم جوبلی منانے والی فلم بھی دے ڈالی۔۔۔لیکن کویتا کو اتنی کامیابیوں کے باوجود بھی یہاں سے جانا ہی پڑا۔۔۔ وہ اب امریکہ میں اپنی فیملی کے ساتھ رہتی ہیں۔۔۔اور پاکستان بالکل نہیں آتیں -
image
YOU MAY ALSO LIKE: