یہ سگریٹ پینا چھوڑ دیں۔۔۔شوبز ستاروں کی بیویوں کو ان سے شکایتیں

image
 
وہ شادی ہی کیا جس میں کوئی شکایت نا ہو۔۔۔خاص طور پر بیویوں کو تو اپنے میاں سے کوئی نا کوئی شکایت رہتی ہی ہے ۔۔۔شوبز ستاروں کی بیگمات بھی کسی سے کم نہیں اور اکثر شوز میں اپنے دل کا یہ دکھ بیان کر ہی دیتی ہیں۔۔۔
 
 ثنا فیصل کی شکایت
فیصل قریشی کی بیگم ثنا فیصل کو یوں تو فیصل سے کوئی خاص شکایت نہیں لیکن کچھ ایسی باتیں ہیں جن پر اکثر لڑائیاں ہو ہی جاتی ہیں۔۔۔ثنا کو یہ پریشانی ہے کہ فیصل سگریٹ پینا نہیں چھوڑتے۔۔۔ اور دوسری شکایت یہ بھی ہے کہ فیصل کا باتھ روم میں جانے کا دورانیہ خاصا طویل ہوتا ہے۔۔۔ان کا کہنا ہے کہ ویسے تو فیصل ایک بہت اچھے شوہر ہیں لیکن وہ ان کی ان عادتوں سے اکثر پریشان ہوجاتی ہیں
image
 
 مندنا نور کی شکایت
گلوکار اور میوزیشن علی نور کی بیگم مندنا نور نے ایک شو میں بیٹھ کر کہا تھا کہ شکایت تو کوئی نہیں ارو ویسے بھی اب میں خود عادی ہوگئی ہوں ان کی عادتوں کی۔۔۔ہاں یہ ضرور ہے کہ یہ باتیں بہت کرتے ہیں اور غصہ میں خود ہی آجاتے ہیں۔۔۔ دوسرا سب سے اہم یہ کہ بچوں کو وقت نہیں دیتے۔۔۔مندنا کو لگتا ہے کہ بچوں کو ان کی عادت نہیں اور وہ چاہتی ہیں کہ علی نور زیادہ سے زیادہ وقت بچوں کے ساتھ کھیلا بھی کریں۔۔۔
image
 
حرا مانی کی شکایت
بظاہر تو ایسا لگتا ہے کہ حرا اور مانی کے درمیان بہت گہری دوستی ہے لیکن سچ تو یہ ہے کہ ان میں اکثر لڑائیاں ہو ہی جاتی ہیں۔۔۔حرا کو مانی سے یہ شکایت رہتی ہے کہ مانی کسی بھی بات کو سیریس نہیں لیتا اور بہت جلدی غصہ میں آجاتا ہے۔۔۔ وہ جانتا ہے کہ حرا کا غصہ بھی بہت تیز ہے لیکن جان بوجھ کر کچھ نا کچھ ایسا کردیتا ہے جس سے لڑائی بڑھے اور حرا ان باتوں سے اکثر چڑ جاتی ہیں
image
YOU MAY ALSO LIKE: