|
|
بچے کس کو نہیں اچھے لگتے ۔۔۔اور اگر کسی دوست یا پیارے کے ہوں تو ان کے ساتھ
کھیلنا، انہیں پیار کرنا تو اور بھی اچھا لگتا ہے۔۔۔ شوبز میں ایسی لڑکیاں بھی ہیں
جن کی شادیاں تو نہیں ہوئیں لیکن بچے اتنے پسند ہیں کہ اپنے دوستوں کے بچوں کو ہی
دل دے بیٹھی ہیں اور ان کو پیار بھی کرتی ہیں اور ان کے لئے مہنگے مہنگے تحائف بھی
لیتی ہیں |
|
مایا علی اور وہاج کی بیٹی |
اداکارہ مایا علی تو خود بھی کسی بچی سے کم نہیں لگتیں لیکن انہیں بچے بہت
زیادہ پسند ہیں۔۔۔ان کی محبت کا یہ عالم ہے کہ کہ اگر کوئی کیوٹ بچہ دیکھ
لیں تو پھر وہ سب کچھ بھول کر اسی کے ساتھ کھیلنے لگ جاتی ہیں۔۔۔ اپنے دوست
اداکار وہاج علی کی شادی میں تو انہوں نے انجوائے کیا ہی تھا لیکن جب وہاج
کی بیٹی پیدا ہوئی تو ڈھیروں تحفے لے کر پہنچ گئیں اور ننھی پری کی سب سے
اچھی پھپھو اور دوست بن گئیں۔۔۔وہاج کی بیٹی پر جان قربان کرتی ہیں اور اس
کے ساتھ کھیلتے ہوئے دنیا بھول جاتی ہیں |
|
|
ہاجرہ یامین اور علی عباس کا بیٹا |
اداکارہ ہاجرہ یامین خود اسلام آباد سے کراچی شفٹ ہوئیں اور پھر یہیں انہوں
نے اپنے اداکارہ کے کیرئیر کو آگے بڑھایا۔۔۔ ان کی دوستی علی عباس کی فیملی
سے بھی ہوگئی اور وہیں انہیں اپنا دوست ملا علی عباس کا چھوٹا بیٹا۔۔۔ جس
کی وہ دیوانی ہیں اور اکثر شوز میں اپنی محبت کا تذکرہ کرتی ہیں کہ کس طرح
وہ ننھا سا گڈا ان کے دل کی دھڑ کن بن چکا ہے |
|
|
سونیا حسین اور یاسر حسین کا بیٹا |
اداکارہ سونیا حسین کو بھی بچے بہت پسند ہیں۔۔۔ اپنی شادی اک تو فی الحال
کوئی ارادہ نہیں لیکن دوستوں کے بچوں کے لئے ہر وقت تیار رہتی ہیں کہ کس
طرح اپنے ارمان نکالیں۔۔۔جیسے ہی سنا یاسر حسین کے شہزادے کا تو فوراً
تحائف اور غباروں کا ایک انبار لئے اسے گود میں اٹھانے کے لئے دوڑی چلی
آئیں |
|
|
کنزیٰ ہاشمی اور ایمن کی بیٹی |
اداکارہ کنزی ہاشمی کے دل میں بھی بچوں کے لئے بے پناہ پیار ہے اور اکثر
ملاقاتوں میں ایمن کی بیٹی کو ہی پیار کرتی نظر آئیں۔۔ انہیں ننھی امل کا
باتیں کرنا اس کا تیار ہونا بہت پسند ہے |
|