|
|
پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ایک کے بعد ایک کوئی نا کوئی
ایسا واقعہ ہوجاتا ہے جس پر باقی شوبز ستارے بھی پھر اپنا جواب دیتے ہیں
اور وہ جواب کبھی منفی ہوتا ہے اور کبھی مثبت اور اسی کے سہارے ایک کے بعد
ایک کوئی نا کوئی خبر پیدا ہوتی ہی رہتی ہے۔۔۔ |
|
شوبز انڈسٹری پچھلے دنوں مائرہ خان کی ویڈیو کو لے کافی
تنقید کرتی رہی جہاں مائرہ خان خود کو برگر سمجھ کر ان لوگوں پر تنقید کر
رہی تھیں جو ڈیفینس میں رہنے کے بعد خود کو برگر تصور کرتے ہیں اور رہتے وہ
پینڈو کے پینڈو ہیں۔۔۔ |
|
ان کی اس ویڈیو کے جواب میں اداکارہ مشی خان نے انہیں
کرارہ جواب دیا ۔۔۔ مشی خان اکثر شوبز کے حوالے سے ہر خبر پر اپنی رائے کا
اظہار کرتی ہیں اور اس پر بات کرتی ہیں۔۔۔انہیں اس حوالے سے بہت کچھ سننے
کو بھی ملتا ہے اور شوبز میں اکثر لوگ ان کی ان باتوں کو پسند نہیں کرتے
لیکن مشی کو ان سب کی پرواہ نہیں۔۔۔ وہ کہتی ہیں کہ جو بھی کہنا ہے ڈنکے کی
چوٹ پر کہو۔۔۔ |
|
|
|
مشی خان نے مائرہ خان کو کہا کہ پچھلے دنوں آپ کی ایک
ویڈیو دیکھی جہاں آپ نئے نئے برگرز کو پینڈو کہہ رہی تھیں کہ انہیں تو
انگریزی میں باؤل کو بول بھی بولنا نہیں آتا۔۔۔تو مائرہ میں آپ کو بتادوں
کہ پینڈو سادہ لوگوں کو کہتے ہیں اور ہم کونسے انگریزوں کی نسل سے ہیں کہ
اس بات پر اتنا فخر محسوس کریں کہ ہمیں کونسا لفظ صحیح بولنا آتا ہے۔۔۔ |
|
مشی نے یہ بھی کہا کہ آپ نے اتنے سالوں میں خود کو بھی
گروم کیا ہے تو بجائے لوگوں کے لئے متاثر کن شخصیت بننے کے آپ یہ حرکتیں کر
رہی ہیں تو مجھے بہت شرمندگی ہے۔۔۔مجھے بہت مایوسی ہے۔۔۔ |
|
|
|
مشی خان نے اس سے پہلے بھی کئی شوبز ستاروں کو کھل کر
مخاطب کیا اور ان سے اپنے دل کی بات کی۔۔۔تو پھر مائرہ خان کو کیوں نا
کہتیں۔۔۔اب دیکھتے ہیں کہ مائرہ اس کا کیا جواب دیتی ہیں۔۔۔ |