یہ خوبصورت مقام ولن کا ٹھکانہ تھا… جیمز بانڈ کی فلموں میں دکھائے گئے دلکش ترین مقامات

image
 
مشہور زمانہ خفیہ ایجنٹ جیمز بانڈ سیریز کی سنسنی خیز اور ایکشن سے بھرپور فلموں میں خوبصورت ترین مقامات فلمائے جاتے ہیں۔ آئیے 007 جیمز بانڈ کی فلموں میں دکھائی گئی پرکشش لوکیشنز کی سیر کرتے ہیں۔
 
اوچو ریوس، جمیکا
بانڈ ٹرپ کے لیے جمیکا ایک اچھا آغاز ہوسکتا ہے۔ مصنف ایئن فلیمنگ نے جمیکا میں رہتے ہوئے برطانوی خفیہ ایجنٹ کے بارے میں اپنے بہت سے ناول لکھے ہیں۔ اوچو ریوس کے خوبصورت مناظر کو 1962ء میں بننے والی پہلی بانڈ فلم ’ڈاکٹر نو‘ میں بھی دکھایا گیا تھا۔
image
 
اینڈرماٹ - سوئٹزرلینڈ
بانڈ سیریز کی تیسری فلم میں جیمز بانڈ کا کردار ادا کرنے والے شان کونری نے سوئٹزرلینڈ کے خوبصورت پہاڑی سلسلے ایلپس کی گزرگاہوں پر اپنی معروف گاڑی ایسٹن مارٹن کی لگژری کار میں سواری کی تھی۔ یہ گاڑی بانڈ کی مقبول ترین کار ہے۔
image
 
شِلتھورن، پیز گلوریا، سوئٹزرلینڈ
سن 1969 میں بانڈ سیریز کی چھٹی فلم میں شِلتھورن کی چوٹی پر واقع پیز گلوریا ریستوران میں فلمنگ کی گئی تھی۔ 2970 میٹر کی بلندی پر واقع اس مقام کو بانڈ فلم ’آن ہر میجسٹیز سیکرٹ سروس‘ کے منفی کردار کا ٹھکانہ بنایا گیا تھا۔
image
 
کھاؤ فِنگ کان، تھائی لینڈ
جنوبی تھائی لینڈ میں بحیرہ انڈمان کے پانیوں کے بیچ کھڑے بیس میٹر اونچے پتھریلے ستون نما جزیرے کو جیمز بانڈ جزیرے کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ بانڈ اداکار راجر مور کی سن 1974 میں فلمائی گئی فلم نے اس چٹان نما جزیرے کو مشہور کردیا تھا۔
image
 
ایفل ٹاور، پیرس
بانڈ سیریز کی ساتویں فلم اداکار راجر مور کی بطور خفیہ ایجنٹ آخری فلم تھی۔ سن 1985 میں فلمائی گئی اس فلم کے ایک سین میں مور نے اپنی ساتھی اداکارہ گریسی جانز کا پیچھا کرتے ہوئے ایفل ٹاور سمیت فرانسیسی دارالحکومت کے کئی سیاحتی مقامات کی سیر کرائی تھی۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: