تحریک ایمان و تقوی گلگت بلتستان کا سالانہ اجتماع پر نشست


تحریک ایمان و تقویٰ کے سالانہ اجتماع کے لیے گلگت بلتستان میں سرگرمیاں شروع کی گئی ہیں ۔مولانا عبدالرزاق

جن روحانی مقاصد کے لیے کام کا آغاز کیا گیا ہے وہ انتہائی خیر اور بھلائی سے معنون ہیں۔ مفتی کفایت اللہ

وفود کی شکل میں اجتماع میں شرکت کرنا زیادہ بہتر ہے۔ مفتی یاسین
گلگت(امیرجان حقانی) تحریک ایمان و تقوی گلگت بلتستان کے رفقاء کا ایک اہم اجلاس مرکز دارالایمان والتقوی پڑی بنگلہ گلگت میں ، گلگت بلتستان کے نگران مولانا عبدالرزاق کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں تین روزہ روحانی، اصلاحی و تربیتی، سالانہ مرکزی اجتماع کربوغہ شریف کے انعقاد اور گلگت بلتستان سے جماعتوں کی تشکیل کے حوالے سے گفت و شنید ہوئی۔مرکزی سالانہ اجتماع 14 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک جامعہ زکریا کربوغہ ہنگو میں منعقد ہوگا جس میں دنیا بھر سے سید مختارالدین شاہ صاحب کے خلفاء اور مریدین کے ساتھ عام مسلمان شرکت کریں گے۔ ملک بھر کے تمام علاقوں سے جماعتوں کی تشکیل ہوگی۔آج کی اس نشست میں رفقاء کاربوغہ نے طے کیا کہ سالانہ اجتماع کے لیے انفرادی و اجتماعی دعاؤں کیساتھ تحریک کے رفقاء وفد کی شکل میں عام و خاص بالخصوص اہل علم ، خطباء کرام اور آئمہ مساجد اور جدید تعلیم یافتہ حضرات کیساتھ ملاقاتیں کرکے انہیں اصلاحی و روحانی اجتماع کی افادیت و اہمیت اور اس میں شرکت کی گزارش کریں گے۔ ذرائع ابلاغ کے تمام ذرائع کو تحریکی سرگرمیوں کی تشہیر کے لیے استعمال کیا جائے گا۔اجلاس میں طے ہوا کہ گلگت بلتستان کے تحریکی رفقاء کی ہر دو ماہ بعد ایک نشست ہوگی جس میں گلگت بلتستان میں تعلیم و تربیت اور اصلاح و تزکیہ کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا جائے گا اور مرکز کی طرف سے تفویض کردہ امور کی انجام دہی کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ہر تین میں بعد ایک عمومی اجتماع منعقد کیا جائے گا جس میں تصوف و تزکیہ کے متعلق اہل علم اور عوام الناس کو مدعو کرکےانہیں ، اصلاح و تربیت کی ترغیب دی جائے گی۔رفقاء گلگت بلتستان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ سال مرکز کی طرف سے گلگت بلتستان میں ایک بڑا اصلاحی و روحانی اور تربیتی اجتماع کا انعقاد کروایا جائے گا تاکہ گلگت بلتستان کے لوگ صحیح معنوں میں تصوف وتزکیہ اور تعلیم و تربیت سے مستفید ہوسکیں۔اجلاس میں مولانا عبدالرزاق نگران گلگت بلتستان،مفتی کفایت اللہ بونجوی،مفتی یاسین،مولانا حبیب اللہ راشدی، مولانا عبداللہ حیدری، مولانا محمد شیر،مولانارضوان اللہ اور امیرجان حقانی نے شرکت کی۔ تمام شرکاء نے اطمینان کا اظہار کیا کہ گزشتہ سال سے تحریک ایمان و تقویٰ گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان میں کئی روحانی و اصلاحی اجتماعات منعقد کیے ہیں جن کے بہترین نتائج برامد ہورہے ہیں۔شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی مزید تندہی کے ساتھ اصلاح و تزکیہ کے کاموں میں کوششیں جاری رکھی جائیں گے۔

شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے نگران گلگت بلتستان مولانا عبدالرزاق نے کہاتحریک ایمان و تقویٰ کے سالانہ اجتماع کے لیے گلگت بلتستان میں سرگرمیاں شروع کی جاچکی ہیں۔عبادات و اذکار کا بھی خصوصی اہتمام کیا جائے گا۔مفتی کفایت اللہ نے کہاجن روحانی مقاصد کے لیے کام کا آغاز کیا گیا ہے وہ انتہائی خیر اور بھلائی سے معنون ہیں۔ ہم سے بہت سستی ہوئی ہے۔ اب مزید سستی نہیں ہوگی اور نہ ہی مرکز کی طرف سے مزید رعایت دی جاسکتی ہے لہذا ہمیں بروقت متحرک ہونے کی ضرورت ہے۔مفتی یاسین نے کہاوفود کی شکل میں اجتماع میں شرکت کرنا زیادہ بہتر ہے۔ اور تشہیر کے تمام ذرائع استعمال کیے جائے۔مولانا حبیب اللہ راشدی نے کہا احباب کاربوغہ وفود کی شکل میں علماء کرام، آئمہ و خطباء مساجد،اور دیگر عوام و خواص سے ملاقاتیں کرکے انہیں ترغیب دیں۔مولانا محمدشیر نے کہا گلگت بلتستان کے مختلف مقامات پر اجتماعات منعقد کرکے تحریک ایمان وتقوی کے مقاصد جلیلہ سے لوگوں کو متعارف کروایا جائے۔مولانا رضوان اللہ نے کہا علماء کرام کو انفرادی طور پر تصوف و تزکیہ سے آگاہ کرانا بہت ضروری ہے۔محلہ سطح پر محنت کی ضرورت ہے۔
 
Amir jan haqqani
About the Author: Amir jan haqqani Read More Articles by Amir jan haqqani: 443 Articles with 383373 views Amir jan Haqqani, Lecturer Degree College Gilgit, columnist Daily k,2 and pamirtime, Daily Salam, Daily bang-sahar, Daily Mahasib.

EDITOR: Monthly
.. View More