شکیلہ قریشی میری ماں بن گئی تھی۔۔۔عمر شریف مرحوم کی زندگی ان کی زبانی

image
 
مسکراہٹ کا ایک باب تمام ہوا۔۔۔پاکستان کی ایک بہت بڑی دولت مٹی تلے جا سوئی۔۔۔ عمر شریف کا دنیا سے جانا ایک بہت بڑا نقصان ہے جس کا کوئی سدباب ممکن نہیں۔۔۔آخری رمضان میں انہوں نے ندا یاسر کو ایک بہت ہی یادگار انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی بہت باتیں کیں-
 
ان کا کہنا تھا کہ میں دو یا تین سال کا ہی تھا تو میرے ابو دنیا سے چلے گئے۔۔۔ ہم کافی سارے بہن بھائی تھے اور گھر میں شدید غربت تھی۔۔۔اس غربت نے مجھے دس سال کی عمر میں گھر سے نکلنے پر مجبور کیا۔۔۔میں خود جاکر پڑوس میں ایک کپڑا بنانے والے کارخانے میں لگ گیا اور سات سال تک وہاں کام کیا۔۔۔پھر لوگ میری باتوں پر ہنستے تھے اور میں سمجھ نہیں پاتا تھا کہ کیوں ہنستے ہیں۔۔۔
 
ان کو تھیٹر میں اسی وقت کام ملتا تھا جب کوئی بیمار ہوجاتا یا کوئی غائب ہوجاتا۔۔۔ایک دن اسی طرح انہیں ایک بڑا چانس ملا اور وہ تھیٹڑ کے ذریعے چھا گئے۔۔
 
image
 
پہلی شادی کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ دیبا یعنی میری پہلی بیوی میری پڑوسن تھیں۔۔۔ ان کی امی کی اور میری امی کی بہت اچھی دوستی بھی تھی اور دیبا اکثر گھر آکر امی کو اخبار پڑھ کر سناتی تھی۔۔۔ وہ ایک بہت اچھی اور نفیس خاتون ہیں۔۔۔ مجھے بھی پسند تھیں۔۔۔
 
امی کا کہنا تھا کہ اس کے بال بہت خوبصورت ہیں۔۔۔پھر دیبا میری زندگی کا حصہ بن گئیں اور میرے دو بیٹے اور ایک بیٹی پیدا ہوئیں۔۔۔ میری پہلی بیوی ایک بہت اچھی عورت ہیں اور انہوں نے بچوں کی بہت اچھی تربیت کی۔۔۔
 
میں غصہ کا تیز ہوں لیکن پندرہ منٹ بعد ہی اپنے غصہ پر شرمندہ ہوکر کچھ نا کچھ تحفہ دلاتا ہوں یا کھانا کھلاتا ہوں۔۔۔بیوی پر غصہ اس لئے آتا ہے کہ وہ اپنے کردار میں رہے۔۔۔ بیویاں اکثر ماں بن جاتی ہیں۔۔۔یہ کیوں کھایا، یہاں کیوں گئے، دیر سے کیوں آئے۔۔۔
 
image
 
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میری دوسری بیوی شکیلہ قریشی میں یہ عادات تھیں۔۔۔ وہ بیوی نہیں بلکہ میری ماں بن گئی تھیں۔۔۔
 
تیسری شادی زرین سے اس لئے کی کیونکہ وہ ایک بہت تمیز کی اور اچھی عورت لگیں۔۔۔زرین نے میرا ہمیشہ خیال رکھا ہے اور کھانا تو ایسے بناتی اور پیش کرتی ہے کہ دل چاہتا ہے بیچنے نکل جاؤں کھانا۔۔۔ان کا کہنا تھا کہ زرین نے میرا بہت ساتھ دیا اور آج تک دے رہی ہے۔۔۔
 
image
 
شادیوں پر عمر شریف کا کہنا تھا کہ میں نے ﷲ کے گھر وعدہ کیا تھا کہ گناہ نہیں کروں گا۔۔۔اس لئے میں شادی ہی کر لیتا تھا۔۔۔زرین کے بعد زندگی میں کوئی نہیں آئی۔
YOU MAY ALSO LIKE: