وقت کے ساتھ یہ اور گہرے ہوتے جا رہے ہیں۔۔۔شوبز کی وہ اداکارائیں جن کی آنکھوں کے گرد گہرے حلقے ہیں

image
 
خوبصورتی پر ایک داغ کی صورت مچلتے ہیں کالے اور گہرے حلقے۔۔ جن کو میک اپ کی دبیز تہوں میں اگر دبایا نا جائے تو ایک الگ ہی داستان سناتے ہیں۔۔۔ شوبز کے ایسے کئی نام ہیں جو اپنی اس شکایت سے شدید پریشان ہیں۔۔۔جو اپنے حلقوں کو ختم کروانے کے لئے ڈاکٹرز کے پاس بھی جاتے رہتے ہیں۔۔۔
 
بشریٰ انصاری
 کچھ سالوں سے بشریٰ انصاری کی آنکھوں کے گرد گہرے کالے حلقے اب مزید شدت پکڑ رہے ہیں اور وہ ان کا علاج بھی کروارہی ہیں۔۔۔انہیں پردیس کے سیٹ پر اکثر ڈاکٹر شائستہ لودھی سے اس موضوع پر بات کرتے ہوئے پایا گیا۔۔۔وہ ڈراموں میں تو انہیں میک اپ سے چھپا دیتی ہیں لیکن عام زندگی میں یہ اکثر شور مچاتے ہیں اور ان کے گرد پڑتی باریک لائنز انہیں مزید واضح کردیتی ہیں۔۔۔
image
 
ربیعہ چوہدری
 اداکارہ اور ماڈل ربیعہ چوہدری کی آنکھوں کے گرد موجود سیاہ حلقے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی نیند پوری نہیں کر پاتیں۔۔۔یا شاید یہ مسئلہ ان کے ساتھ بچپن سے ہے کیونکہ وقت کے ساتھ اس مسئلے نے اپنی جگہ بنا لی ہے۔
image
 
صنم جنگ
معصوم چہرے والی صنم جنگ کی آنکھیں بغیر میک اپ کے بہت روئی ہوئی لگتی ہیں کیونکہ ان کی آنکھیں سیاہ حلقوں سے چھپی ہوئی ہیں۔۔۔ وہ ان پر کوئی کام نہیں کر رہیں لیکن اپنی ڈائٹ کا خیال ضرور رکھنے لگی ہیں۔۔۔ جب سے وزن کم کیا ہے یہ اور گہرے ہوگئے ہیں۔۔۔
image
 
سرہا اصغر
 سرہا اصغر کی تو ابھی عمر بھی اتنی زیادہ نہیں لیکن ان کی آنکھیں بہت پھولی اور ہوئی اور سوجی لگتی ہیں۔۔۔ جب میک اپ نہیں کرتیں تو وہ گہرے حلقوں میں بدل جاتی ہیں اور وہ خود بھی چاہتی ہیں کہ ان سے چھٹکارا مل جائے۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: