|
|
فلم انڈسٹری ایک زمانے میں ٹی وی انڈسٹری سے کہیں زیادہ
مضبوط تھی۔۔۔ یہ وہ دور تھا کہ جب فلمساز کسی کو اپنی فلم میں کاسٹ کر لیتے
تو وہ راتوں رات زمین سے آسمان کا سفر طے کرلیتا اور شہرت کی بلندیوں پر جا
پہنچتا۔۔۔ |
|
ستر کی دہائی میں ایک ایسا ہی نام تھا صائقہ کا۔۔۔یہ
فلمی دنیا میں آنے کی شوقین تو نہیں تھیں لیکن اداکارہ دیبا سے متاثر تھیں
اور انہی سے ملاقات کرنے ایک شوٹ پر پہنچیں۔۔۔جہاں شباب کیرانوی نے انہیں
اپنی فلم ــ’’سنگدل‘‘ میں کام کرنے کی آفر کردی۔۔۔صائقہ نے وہ آفر قبول بھی
کرلی اور وہ فلم سپر ہٹ ہو گئی۔۔۔ پھر ایک کے بعد ایک ڈھیر لگ گیا صائقہ کے
آگے فلموں کا۔۔۔ |
|
اردو، پنجابی اور سرائیکی فلموں میں صائقہ نے اپنی
زبردست اداکاری سے خود کو منوایا۔۔۔ یہ سچ ہے کہ انہیں زیادہ تر سپورٹنگ
کرداروں میں رکھا گیا لیکن ان پر جب بھی کوئی گانا فلمایا گیا تو وہ ہٹ
ہوجاتا۔۔۔اداکار رنگیلا کی فلم سے انہیں بہت شہرت ملی اور رنگیلا نے انہیں
دو سال بعد ایک بار پھر اپنی فلم ’’دو رنگیلے‘‘ میں لیا۔۔۔ اور صائقہ نے
ایک بار پھر خود کو ثابت کیا۔۔۔ |
|
|
|
صائقہ بہت عرصے تک فلمیں کرنے کے بعد انڈسٹری سے اٹھارہ
سال کے لئے غائب ہوگئیں۔۔۔ ان کی شادی اداکار خیام سرحدی سے ہوگئی تھی۔۔۔
خیام سرحدی کی یہ دوسری شادی تھی اور ان کی پہلی بیگم فلمی اداکارہ عطیہ
تھیں۔۔۔اس شادی سے صائقہ کی تین بیٹیاں پیدا ہوئیں اور صائقہ نے ان کی
پرورش پر توجہ دینی شروع کردی۔۔۔ |
|
وہ اٹھارہ سال بعد غلام محی الدین کے ساتھ جیو ٹی وی کی
ایک فلم میں آئیں اور پھر چلی گئیں۔۔۔ اس کے بعد انہوں نے ڈرامے بھی کئے
اور بہت با عزت انداز سے اپنے کیرئیر کو دیکھا۔۔۔ |
|
|
|
صائقہ نے بیٹیوں کی شادی کی اور ایک بیٹی کے ساتھ بہت
خوش باش زندگی گزار رہی ہیں اور کوئی کمی نہیں ہے۔۔۔ لیکن وہ خیام سرحدی سے
بہت محبت کرتی تھیں اور آخری دم تک ساتھ تھیں۔۔۔ان کا جانا ہی صائقہ کے لئے
ایک بہت بڑا غم ہے۔۔۔ |