|
|
کبھی کبھی ایک تجربہ ہی پوری زندگی کے لئے کافی ہوتا ہے
اور کبھی کبھی پہلا تجربہ چاہے کتنا ہی برا ہو باقی سفر اور معاملات اچھے
رہتے ہیں۔۔۔لیکن شوبز انڈسٹری میں اکثر رائے پہلے تجربے کے فوراً بعد قائم
ہوجاتی ہے۔۔۔اس انڈسٹری میں ایسے کئی نام ہیں جو ایک دوسرے کے ساتھ ایک بار
کام کرنے کے بعد دوسری بار مشکل ہی ساتھ کام کرسکیں۔۔۔ |
|
ژالے سرحدی اور شبیر جان |
ژالے سرحدی ایک دم دل کھول کر بولتی ہیں۔۔۔اور وہ اپنے
اچھے اخلاق اور دوستانہ روئے کی وجہ سے کافی پسند بھی کی جاتی ہیں۔۔۔ انہوں
نے ایک انٹرویو میں ایک بار بہت کھل کر بتایا کہ شبیر جان کے ساتھ کام کرکے
انہیں کچھ خاص مزہ نہیں آیا۔۔۔وہ سیٹ پر ان کے رویے کی وجہ سے کھنچی کھنچی
ہی رہتی تھیں۔۔۔کیونکہ شبیر جان ان کے سلام تک کا صحیح سے جواب نہیں دیتے
تھے۔۔۔ معاملات اس کے بعد بہتر ضرور ہوگئے ہیں لیکن ژالے کے اس بیان سے بہت
کچھ واضح تھا۔ |
|
|
سائرہ یوسف اور فواد خان |
سائرہ یوسف ایک ایسی اداکارہ ہیں جو کبھی کام کے دوران
منہ نہیں بناتیں اور کوشش کرتی ہیں کہ ان کی ذات سے کسی کو تکلیف نا ہو۔۔۔
ان سے جب ایک بار پوچھا گیا کہ کس کے ساتھ کام کرکے دوبارہ نہیں کریں گی تو
انہوں نے فواد خان کا نام لیا۔۔۔ فواد خان کے ساتھ انہوں نے ایک کمرشل کیا
لیکن انہوں نے وجہ نہیں بتائی کہ آخر کیوں انہیں فواد خان کے ساتھ کام کرکے
اچھا نہیں لگا۔۔۔اب فواد تو انٹرویو ہی نہیں دیتے تو سچ بھلا کیسے سامنے
آئے۔ |
|
|
احد رضا میر اور ہانیہ
عامر |
ہانیہ عامر شروع سے ہی ایک ببلی اور شرارتی شخصیت
کی مالک ہیں۔۔۔یوں تو ان کا انداز اکثر لوگوں کو الجھن میں ڈال دیتا ہے
لیکن فلم ’’پرواز ہے جنون ‘‘ کی پروموشنز کے دوران بارہا ایسا محسوس ہوا کہ
احد رضا میر کو ہانیہ کا ساتھ کچھ پسند نہیں آرہا۔۔۔اور یہی حال ہانیہ کا
تھا۔۔۔دونوں ہی ایک دوسرے کے ساتھ کام ضرور کر چکے تھے لیکن اس کے بعد توبہ
بھی کرلی۔ |
|