|
|
وقت کا پہیہ گھومتا ہے اور کردار بدل جاتے ہیں۔۔۔ایسا
ہی کچھ مارننگ شو کی زندگی میں اکثر ہوتا ہی رہتا ہے۔۔۔جہاں کبھی ایک آتا
ہے اور کبھی دوسرا۔۔۔ایسا ہی کچھ ہوا ہے پی ٹی وی کے مارننگ شو میں۔۔۔ |
|
نادیہ خان وہاں قریب دو سال سے شو کر رہی تھیں لیکن ان
کے روئے سے اکثر لوگ پریشان ہی ہوجاتے ہیں۔۔۔آئے دن کوئی نا کوئی ڈیمانڈ
اور ٹیم سے پریشان نادیہ خان کا وہاں رکنا خود انہیں بھی دشوار لگ رہا
تھا۔۔۔لیکن نادیہ نے اس بات کو کبھی ظاہر نہیں کیا۔۔۔ |
|
|
|
ان کے شو میں زیادہ تر ان کے اپنی ہی فیملی کے افراد نظر
آتے اور وہ ایک کے بعد ایک کوشش کرتی نظر آتیں کہ حالات بہتر ہوجائیں لیکن
ممکن نہیں ہو پایا۔۔۔ |
|
گزشتہ کچھ عرصہ سے ڈاکٹر شائستہ لودھی کو اس شو میں
بلانے کی کوشش کی جا رہی تھی جس میں کوئی کامیابی نہیں مل رہی تھی کیونکہ
داکٹر شائستہ ایک مصروف خاتون ہیں اور ان کے اپنے تین کلینکس کراچی میں اور
ایک لاہور میں رواں ہے جبکہ وہ مختلف سیمینارز اور ٹریننگز بھی کرواتی ہیں۔۔۔ |
|
|
|
انہوں نے جب پی ٹی وی کو اس شو کے لئے رضامندی کا اظہار
کیا تو وہاں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور اب ایک نئے انداز اور مارننگ شو کی
بہترین ٹیم کے ساتھ وہ جلد اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی۔۔۔یہ خبر ابھی باہر تو
نہیں آئی لیکن بارسوخ ذرائع سے اس کی تصدیق ہو چکی ہے- |