یہ سبزیاں نہیں کھاتا۔۔۔شوبز اداکاروں کے بچے جو ہر چیز نہیں کھاتے

image
 
کھانے میں نخرے تو ہر بچہ ہی دکھاتا ہے۔۔۔ایک دور تھا جو گھر میں پکا وہ سب گھر والے دسترخوان پر بیٹھ کر ایک ساتھ کھا لیا کرتے تھے اور کسی کی جرات نہیں تھی کہ وہ منہ بنائے لیکن وقت نے پلٹا کھالیا ہے ۔۔۔اب تو ہر فیملی میں بچوں کے حساب سے ہی کھانا بنتا ہے تاکہ کم سے کم وہ سکون میں رہیں۔۔۔شوبز کے کچھ اداکاروں کے بچے کھانے میں بہت نخرہ دکھاتے ہیں
 
آئزہ خان
اداکارہ آئزہ خان کسی سپر مام سے کم نہیں۔۔۔وہ اپنے گھر ارو اپنے کام پر برابر توجہ دیتی ہیں۔۔اپنے بچوں کو اسکول لے کر جانا ، ان کی اچھی پرورش کرنا اور پھر وقت پر شوٹ پر پہنچنا ۔۔۔یہ کسی معرکے سے کم نہیں لیکن ساتھ ساتھ اپنے بچوں کی پسند کا خیال رکھنا بھی وہ نہیں بھولتیں۔۔۔ ان کا ماننا ہے کہ بچوں کو وہی کھلائیں جو وہ شوق سے کھاتے ہیں۔۔۔۔اپنی مرضی نا تھوپیں۔۔۔ان کی بیٹی کو میٹھا پسند ہے اور وہ ناشتے میں کیک وغیرہ بھی کھاتی ہیں۔۔۔جبکہ حلوہ پوری کا ناشتہ ہو تو وہ بچے اور بڑے سب ہی شوق سے کھاتے ہیں۔۔۔ کھانے میں بچوں کے نخرے صرف کچھ سبزیوں کے لئے ہیں۔۔۔
image
 
نادیہ حسین
اداکارہ اور ماڈل نادیہ حسین نے ہمیشہ اپنے بچوں کی ڈائٹ کا خیال رکھا اور انہیں چھوٹی سی عمر میں نمکین اور میٹھا دونوں ذائقوں کا عادی بنایا لیکن کیا کریں کہ بچوں کی پسند بھی بدلتی ہی رہتی ہے۔۔۔ ان کے چھوٹے دونوں بچوں نے کھانے میں کیا تھوڑا سا ان کو تنگ اور انہیں نگٹس اور فرائز جیسی چیزیں ہی کھانا زیادہ پسند ہیں۔۔۔ سالن روٹی کے اتنے شوقین نہیں اور یہ دیسی کھانے دیکھ کر فوراً بھاگ جاتے ہیں لیکن جہاں کوئی جنک فوڈ رکھا تو ان کی بھوک بڑھ جاتی ہے-
image
 
کرن ناز
 کرن ناز خود جتنا اچھا بولتی ہیں ان کی بیٹی بھی ان سے دو ہاتھ آگے ہے لیکن کیونکہ یہ بچی نانی کے ساتھ بھی بہت رہی ہیں اس لئے بڑوں کی طرح دیسی کھانے آرام سے کھا لیتی ہیں۔۔۔ کبھی کبھی نخرے دکھاتی ہیں ورنہ بریانی اور رس ملائی تو ان کی فیورٹ ہیں۔۔۔ ننھی عائشہ کو پتہ ہے کہ جنک فوڈ صرف ماما پاپا کے ساتھ جب گھومنے جائیں تو کھا سکتے ہیں
image
YOU MAY ALSO LIKE: