بارہ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے۔۔۔شوبز ستارے جو ڈھیر سارے بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں

image
 
کہتے ہیں کہ بہن بھائی ایک بہت بڑا سہارا ہوتے ہیں اور اگر زیادہ ہوں تو ہمت بھی دو گنا بڑھ جاتی ہے۔۔۔شوبز انڈسٹری میں ایسے کئی نام ہیں جو ڈھیر سارے بہن بھائیوں میں پیدا ہوئے اور اپنے گھر کے سب سے چھوٹے اور لاڈلے ہیں۔۔۔
 
یاسر حسین
 یاسر حسین کی شخصیت کا اعتماد اور ان کا حس مزاح اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ وہ کتنے لاڈ پیار اور اچھے ماحول میں پلے ہیں۔۔۔وہ بارہ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں اور انہیں اس بات پر فخر بھی ہے کہ ان کے کچھ بڑے بہن بھائی تو ان کے ماں باپ کی طرح ہیں۔۔۔وہ جب بھی آگے بڑھنا چاہتے تھے تو انہیں سب سے زیادہ سپورٹ ہی اپنی بڑی بہن سے ملی اور باقی بھی سب نے ان کے ٹیلنٹ کو خوب سراہا
image
 
عدنان صدیقی
عدنان صدیقی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ آٹھ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے تھے اور ان کی والدہ کا انتقال اس وقت ہوا جب عدنان صرف چودہ برس کے تھے۔۔۔گھر میں دادی بھی ساتھ ہی رہتی تھیں اور ابو کا بہت کنٹرول تھا۔۔۔ وہ عدنان کو خاص طور پر دیکھتے تھے کیونکہ ایک تو وہ چھوٹے تھے اور دوسرا پڑھائی سے بھاگتے تھے۔۔عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ بڑے بہن بھائیوں کا ہونا ایک بہت بڑی نعمت ہے جو وقت با وقت کام آجاتی ہے۔
image
 
ناہید شبیر
گیارہ بہن بھائیوں کے ایک بھرے پرے گھر میں ناہید شبیر سب سے آخر میں پیدا ہوئیں اور کیونکہ وہ سب سے چھوٹی تھیں تو لاڈلی بھی تھیں۔۔۔انہیں شوبز میں آنے پر کسی بھی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑا کیونکہ بہن بھائیوں کی سپورٹ ہر لمحہ ساتھ تھی۔۔۔ناہید شبیر ابھی تک اپنی عمر سے کم ہی نظر آتی ہیں کیونکہ ان کے گھر والوں نے انہیں کبھی بڑا نہیں بننے دیا اور کوشش کی کہ ناہید کو کم سے کم پریشانیوں میں گھیریں۔۔۔اس لئے انہوں نے گیارہ بہن بھائیوں پر لاڈلے ہونے کی وجہ سے راج کیا۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: