مہندی ایسی کہ سب دنگ رہ گئے۔۔۔ہم کہاں کے سچے تھے کہ اسود کی اصلی مہندی

image
 
اکثر لوگوں کو دیکھا گیا ہے کہ وہ شادی سے زیادہ مہندی کو ہی پسند کرتے ہیں۔۔۔کیونکہ ایسی تقریبات جس میں ڈانس، ہنگامہ، مستی اور رونق ہوتی ہے وہیں سارے کزنز اور دوست اپنی توجہ دیتے ہیں ۔۔۔
 
مہندی ایک ایسا تہوار ہوتا ہے جس میں باقاعدہ دلہا والے اور دلہن والے مقابلہ کرتے ہیں ڈانس کا اور گانوں کا۔۔۔ اور یہ مقابلہ بہت زور دار ہوتا ہے۔۔۔
 
کپڑوں سے لے کر مہندی کے تھال تک ایک ایک چیز پر بہت محنت کی جاتی ہے اور مہینوں اس کی پریکٹس جاری رہتی ہے۔۔۔کچھ ایسا ہی منظر نظر آیا ڈرامہ ’’ہم کہاں کے سچے تھے‘‘ کے ہیرو اسود یعنی عثمان مختار کی مہندی پر۔۔۔۔
 
image
 
سب سے پہلے تو دلہا اور دلہن کے چہروں پر خوشی کے رنگ الگ ہی نمایاں تھے اور دلہا نے تو ڈانس کی جیسے کئی سالوں سے ریہرسل کی تھی۔۔دوستوں میں ان کے ساتھ عثمان خالد بٹ اور عزیر جسوال نے ڈانس میں بہت شدید محنت کی تھی۔۔۔اتنیٰ اعلی کورڈینیشن تھی کہ لوگوں نے دانتوں تلے انگلیاں دبا لیں۔
 
دلہے کی اینٹری پر شدید گرمجوشی اور شور تھا۔۔۔ عثمان خالد بٹ باقاعدہ کندھوں پر اٹھائے گئے اور کالا چشمہ لگا کر انہوں نے اپنے انداز سے یہ بتایا کہ ہم بہت تیاری سے آئے ہیں۔۔۔
 
 
مہندی ایسی ہے تو اب سوچنا یہ ہے کہ شادی پر کیا نئی نئی مزیدار چیزیں نظر آئیں گی
YOU MAY ALSO LIKE: