دولت اور شہرت کے آسمان کو چھوا… لالی ووڈ کے عظیم فنکاروں کی کہانی

image
 
موت برحق ہے لیکن انسان ساری زندگی خود کو جس سراب کے پیچھے گنواتا ہے، تو چاہتا ہے کہ اس کے آخری ایام میں وہ پیسہ اور وہ شہرت اس کے کسی کام آسکے۔۔۔لیکن بدقسمتی سے یہ سراب زندگی بھر ساتھ نہیں رہتا۔۔۔ایک نا ایک دن اس کو بھی وقت کی آندھیاں اڑا دیتی ہیں۔۔۔لالی وڈ کی کچھ شخصیات ایسی ہیں جنہوں نے بہت پیسہ بنایا لیکن مرتے وقت سوائے افسوس کے ان کے ہاتھ کچھ نا تھا۔۔۔
 
رنگیلا
لالی وڈ کا ایک بہت بڑا نام ہے رنگیلا کا۔۔۔ یہ وہ نام ہیں جنہوں نے اس انڈسٹری کو اپنی زندگی دے دی۔۔۔ رنگیلا کی اداکاری کے ہی نہیں بلکہ لوگ ان کی خدا ترسی اور ان کے نیک اعمال کے بھی متعرف تھے۔۔۔یہ وہی رنگیلا تھے جنہوں نے کئی نئے آنے والوں کو اپنی فلموں میں چانس دیا اور کوشش کی کہ ہمیشہ ان کے ساتھ ایسے تعلقات رکھیں جس سے وہ اوپر کی طرف ہی جائیں اور انہیں کوئی برا وقت دیکھنے کو نا ملے۔۔۔ایک دور ایسا بھی تھا جب رنگیلا کو لیڈ کرداروں کے علاوہ کوئی کردار نہیں ملتے تھے اور انہیں لالی وڈ کے امیر ترین اداکاروں میں گنا جاتا تھا۔۔۔ثمن آباد میں جب سات کنال کا گھر لیا رنگیلا نے تو لوگوں کو یقین ہوگیا کہ رنگیلا پیسوں میں کھیل رہے ہیں۔۔۔ان کی بیٹی کا کہنا ہے کہ ایک وہ دور تھا جب ان کے والد بوریوں میں بھر کر پیسے گھر پر لاتے تھے۔۔۔لیکن افسوس کے رنگیلا نے اپنی ایک فلم پر سارا پیسہ لگایا اور وہ ڈوب گیا۔۔۔ انہی دنوں وہ جگر کے عارضے میں مبتلا ہو گئے تھے۔۔۔بچا ہوا پیسہ ایک ایک کرکے ان پر لگتا گیا لیکن وہ بہتر نا ہوئے۔۔۔ ان کی اولاد نے مدد بھی مانگی لیکن افسوس کے ان کی آواز نا سنی گئی۔۔۔مجبور ہوکر رنگیلا نے اپنا گھر بیچا اور جوہر ٹاؤن کے ایک چھوٹے سے گھر میں اپنے تین بیویوں کے کنبے کے ساتھ شفٹ ہوگئے۔۔۔وہاں بھی ان کے علاج پر پیسہ لگتا گیا اور وہ انتہائی کسمپرسی میں دنیا سے چلے گئے۔۔۔مرتے وقت ان کی آنکھوں میں آنسو تھے-
image
 
یوسف خان
اردو اور پنجابی فلموں کی شان سمجھے جانا والا نام تھا یوسف خان کا۔۔۔یہ وہ نام تھا جو پنجابی فلموں میں جب آئے تو سلطان راہی کو بھی ٹکر دے ڈالی۔۔۔ان کی ڈائیلاگ ڈیلیوری سب سے بہترین تھی اور ایک زمانے تک انہوں نے کئی سو فلموں میں خود کو منوایا اور یہ ثابت کیا کہ محنت انسان کو ہر مشکل سے لڑنے کا حوصلہ دیتی ہے۔۔۔عمر کے ایک خاص دور پر انہوں نے انڈسٹری کو خیرآباد کہہ دیا اور اسلام پورہ چلے گئے۔۔۔ ایک سپر اسٹار ہونے کے باوجود ان کی کوئی جائیدادیں نہیں تھیں اور بچے بھی مقامی اسکولوں سے تعلیم حاصل کرتے تھے۔۔۔یوسف خان نے اپنے آخری دنوں میں کبھی کسی سے مدد نہیں مانگی اور شوبز سے جانے کے بعد رابطے بھی ختم کردیئے۔
image
 
علی اعجاز
پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کا ایک بہت ہی کامیاب نام تھا علی اعجاز کا۔۔۔ علی اعجاز کی اداکاری کے تو سیاستدان تک فینز تھے اور ان سے ملنے کے خواہاں رہتے تھے۔۔۔ایک وہ دور تھا جب علی اعجاز کے پاس گاڑیوں کی قطاریں تھیں اور وہ راج کرتے تھے لیکن پھر جب ان کا زوال شرو ع ہوا تو ایک ایک کرکے سب ختم ہوگیا۔۔۔ان کی فیملی یعنی بیوی بچے ان سے چڑنے لگے۔۔۔کافی سال وہ فالج کا بھی شکار رہے اور صحیح ہونے کے بعد گھر والوں کی بے اعتنائی اور نفرت نے انہیں ختم کردیا تھا۔۔۔ وہ اسٹور میں رہتے تھے جہاں کوئی انہیں کھانے کا بھی نہیں پوچھتا تھا۔۔۔اس تکلیف نے انہیں دل کا مرض دے دیا اور وہ اسی حالت میں دنیا سے چلے گئے۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: