نمی اور بل بتوڑی کا آپس میں کیا رشتہ تھا اور یہ دونوں کس طرح دنیا سے گئیں

image
 
پاکستانی فلم انڈسٹری نے ایک بہت عروج کا دور دیکھا جس میں کئی نام آئے جنہیں انڈسٹری کو عروج پر پہنچانے والوں میں آج بھی گنا جاتا ہے۔۔۔ان میں سے ایک نام ہے نمی یعنی نورین کا۔۔۔نمی نے بہت تھوڑے عرصے میں اپنی محنت اور لگن سے فلم بینوں کے دل جیت لئے۔۔۔
 
آج بھی کئی لوگ نمی کو ان کی مشہور فلموں کے حوالے سے یاد کرتے ہیں۔۔۔نمی نے فلم ’’ہم دونوں‘‘میں بھی کام کیا جو کہ فلم ’’آئینہ‘‘ کے بعد دوسری بڑی فلم تھی۔۔۔
 
پشتو، اردو اور پنجابی فلموں میں نمی نے اپنا لوہا منوایا اور ایک دور ایسا آگیا تھا جب انہیں لینے کے بعد فلم پروڈیوسرز کو اطمینان ہوجاتا تھا کہ فلم ہٹ ہوجائے گی۔۔۔اسی کی دہائی میں نمی نے شادی کرلی اور فلمی دنیا سے بالکل دور ہوگئیں۔۔۔
 
image
 
انہوں نے اپنی دو بیٹیوں اور ایک بیٹے کے لئے خود کو وقف کرلیا اور ان کے شوہر بھی اس زندگی کو لے کر کافی مطمئن تھے۔۔۔لیکن قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔۔۔نمی کے شوہر کا انتقال ہوگیا اور چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ نمی تنہا رہ گئیں۔۔۔
 
بیوگی کے ان مشکل دنوں میں نمی نے اپنا پیٹ کاٹ کر بچوں کو بہترین اعلیٰ تعلیم دلوائی اور انہیں ان کے پیروں پر کھڑا کردیا۔۔۔لیکن خود نمی کی زندگی نے وفا نہیں کی اور 2008 میں وہ اس دنیا سے چلی گئیں۔۔۔ان کی ایک بہن ایسی تھیں جنہوں نے بچوں کے دلوں پر سالوں راج کیا اور آج بھی لوگ ان کے ڈرامے کو دیکھتے ہیں تو مسکراتے ہیں۔۔۔ بل بتوڑی یعنی نصرت آراء۔۔۔
 
ایک بہن نمی نے بیوگی کی زندگی گزاری تو دوسری بہن نصرت آراء کی زندگی میں بھی کوئی داخل نا ہو پایا۔۔۔نصرت آراء نے فلموں میں بھی کام کیا اور انہیں شہرت سب سے زیادہ عینک والا جن کے کردار بل بتوڑی سے ملی۔۔۔
 
image
 
لیکن پھر وہ اکثر نظر آئیں تو شکوہ کیا کہ ٹیم انہیں بھول چکی ہے۔۔۔ پیسے کم دیتی ہے۔۔۔ان کو فالج نے آگھیرا اور اس تکلیف میں ان کو حکومت سے پیسے مانگنے پڑے۔۔۔
 
حکومت نے امداد کی مد میں دس لاکھ انہیں دیئے جو ان کی بیماری پر ہی لگ گئے۔۔۔نصرت آراء کا یہ حال ہوگیا تھا کہ وہ داتا دربار پر لنگر کے انتظار میں بیٹھی رہتیں۔۔۔انہیں وہیں سے جلد کی ایک بیماری نے آگھیرا۔۔۔اس بیماری کی وجہ سے وہ تکلیف اور دکھ میں بھی مبتلا تھیں۔۔۔
 
نصرت آراء کو تنہائی کاٹنے کو دوڑتی۔۔۔اور پھر وہ سڑکوں پر در بدر پھرتی رہیں۔۔ایک دن ان کو بھی دنیا کی رونقوں سے نجات مل گئی اور وہ چلی گئیں-
 
دونوں بہنیں تھیں لیکن بہت سارے لوگ اس بات سے ناواقف ہیں۔۔۔ نمی کو بیوگی نے توڑا اور نصرت کو تنہائی اور مفلسی نے۔۔۔
YOU MAY ALSO LIKE: