ربیع الاول کا مہینہ چل رہا ہے
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر بے پناہ تحریریں اور مضامین لکھے
جا رہے ہیں تو میرےدل میں بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت نے جوش
مارا اور قلم لے کے بیٹھ گیا ہوں جب یہ تحریر آپ کے سامنے آئے گی دیکھنے
میں تو بظاہر یہ اخبار کا ٹکڑا ہے لیکن یہ تحریر اخبار کے اس حصے کو باقی
سارے اخبار سے منفرد بنا دے گی کیونکہ یہ تحریر ہی نہی جزبات ہیں جو الفاظ
کی صورت میں صفحہ پر بکھیر رہا ہوں یہ جزبات اور الفاظ خالصتا آقا دو جہاں
جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ وسلم کی محبت میں ہيں میرے کریم نبی صلی اللہ
علیہ وسلم رہتی دنیا تک کیلیے رحمت العلمین بن کر آئے حضور کریم نہایت شفیق
اور پیار والے تھے آپ سرکار نے کبھی اپنے خادم تک کو نہیں تھا ڈانٹا حضرت
انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کے انہوں نے گیارہ سال اللہ کے رسول صلی اللہ
علیہ وسلم کی خدمت میں گزارے تو آپ سرکار نے کبھی ڈانٹا تک نہی بلکہ ہمیشہ
پیار اور شفقت سے پیش آئے اور ہر بات بہترین طریقہ سے انہیں سمجھائی آپ ہر
چھوٹے بڑے سے نہایت شفقت اور احترام سے پیش آتے تھے آپ کا اخلاق اتنا اعلی
تھا کہ قرآن پاک کی زینت بنا . آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ کا ہر
پہلو ہمارے لیے مشعل راہ ہے
اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہر فرمان ہمارے لیے راہ نجات ہے آئیے ربیع
الاول کے ان آیام میں ہم عہد کریں ہم آقا کریم کے فرمان کو اپنے زندگی کا
اہم پہلو بنایں اور نماز کو اپنا معمول بنایں کیوں کے نماز آقا کریم صلی
اللہ علیہ وسلم کا ہمارے لیے بہترین تحفہ ہے آپ سرکار کا فرمان ہے کے نماز
میری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے (الحدیث) اللہ سے دعا ہے کہ ہمیں اپنے نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرماے(امین) اور ہمیں
سرکار دو عالم کی سیرت کا مطالعہ کرنے کا بھی شرف بخشے کیونکہ سیرت النبی
صلی اللہ علیہ وسلم کے مطالعہ کرنے کی ہمیں شدید ضرورت ہے جن مشکلات اور
الجھنوں کا ہم آج شکار ہیں ان کا حل آج سے چودہ سو سال قبل ہمیں بتا دیا
گیا لیکن ہم نے کبھی استفادہ حاصل کرنے کی ضرورت ہی محسوس نہیں کی جناب
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عظیم فلاسفر تھے اس بات کا اعتراف آج
ناموار غیر مسلم مصنفین اور بڑی شخصیت بھی کرتی نظر آتی ہیں آپ اس دنیا کے
ناموار لوگوں کو دیکھ لیں وہ اپنی کامیابی کا راز سیرت طیبہ ہی بتائیں گے
اور ہم آج نعرے تو لگا دیتے ہیں لیکن ہم امام الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم
کی تعلیمات کو بھول بیٹھے ہیں آئیے اس بابرکت باسعادت مہینہ میں اس بات کا
عہد کریں کے ہم انشاءاللہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا مطالعہ کریں گے
اور آپ کی دی ہوئی تعلیمات پر عمل پیرا ہو نگے اور تعلیمات اسلام کو
پھیلانے میں اپنا حقیقی کردار ادا کریں گے
|