ہمیں فون بالکل نہیں کرنا۔۔۔شوبز ستارے جو ان لوگوں سے تنگ ہیں جو پیسے نہیں دیتے

image
 
پیسہ کس کی ضرورت نہیں اور اس کے حصول کے لئے انسان دن رات ایک کرتا ہے تاکہ وہ اپنی محنت کا صلہ وصول کر سکے لیکن آج بھی آرٹسٹ کے وقت کی کوئی قیمت دینے کے لئے تیار نہیں ہوتا۔۔۔ کوشش یہی ہوتی ہے کہ مفت میں بلایا جائے اور ان سے کام نکلوا لئے جائیں۔۔۔ جبکہ دنیا بھر میں بغیر پیسے کے کوئی کام نہیں کہا جاتا۔۔۔ شوبز اندسٹری میں ایسے کئی نام ہیں جنہوں نے اس بات پر احتجاج بھی کیا اور فیصلہ کیا کہ وہ اپنی محنت کے پیسے کے بغیر کوئی بات نہیں کریں گے۔۔۔
 
محسن عباس حیدر
اداکار محسن عباس حیدر کافی جذباتی انسان ہیں اور کچھ معاملات میں تو وہ کسی کی بھی نہیں سنتے۔۔۔انہیں جب بھی کوئی ایسی کال موصول ہوتی ہے جس میں وہ پیسے مانگتے ہیں یا بغیر پیسوں کے تھوڑا سا بھی وقت مانگتے ہیں تو ان کے لئے محسن اکثر سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہیں ۔۔۔محسن کا کہنا ہے کہ جس طرح آپ کی کوئی قیمت ہے اسی طرح میری بھی کوئی قیمت ہے۔۔۔ دوستی کا صرف مجھے ہی خیال نہیں کرنا بلکہ آپ کو یہ ثابت کرنا ہے کہ آپ کا آنا میرے لئے باعث رحمت بنا ہے۔۔۔محسن کو وہ کالز بھی بری لگتی ہیں جو پروڈکشن ہاؤس کو وہ اکثر کرتے ہیں کہ کہیں سے وہ ان کے پیسے نکلوا دیں لیکن ایسا ہوتا نہیں۔
image
 
فیصل قریشی
اب اگر پیسے ہوں تو ہی فون کال کرنا بھائی۔۔۔فیصل قریشی نے وقت کے ساتھ ساتھ یہ سیکھا کہ یہاں ہر کوئی ان کی شہرت سے فائدہ اٹھانے کے لئے منہ کھول کر کھڑا ہے۔۔فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ دن میں دس ایسی کالز آتی ہیں جو انہیں کام کے دوران بھی مجبور کرتی ہیں کہ کسی طرح ان لوگوں اپنا شاؤٹ آؤٹ یا اپنا وقت دے دیں۔۔لیکن جب ان سے پیسے مانگو تو کہتے ہیں کہ ایک پیسہ نہیں ہے اور دوستی بھی تو کوئی چیز ہے۔۔۔تو بھیا ان کے لئے یہی کہا جائے گا کہ تھوڑا دوست ہمیں بھی سمجھ لیں اور انسانیت کے ناطے ایسے فون نا کریں جو باعث تکلیف ہوں۔
image
 
بشریٰ انصاری
اداکارہ بشریٰ انصاری تو اب اس بات پر کافی الجھنے لگی ہیں کہ آخر کیا سوچ کر ان سے بغیر پیسوں کے بات کی جاتی ہے۔۔۔جب کسی کی پروموشن کے لئے کوئی بھی کام کریں گے تو اس کا کوئی صلہ تو ہو۔۔۔انہوں نے کہا کہ لوگوں نے مفت میں مجھ سے مذاق ہی مذاق میں بڑے بڑے برانڈز جوس کے گلاس پر کروا لئے۔۔۔بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ پیسے ہر انسان کی ضرورت ہیں اور حق حلال کے پیسے کبھی ضائع نہیں ہوتے۔۔۔کام کروانا ہے تو پیسے دیں۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: