عربی و اسلامی تحقیق کے جدید ذرائع

اس نئی ہزاری میں کمپیوٹر ٹیکنالوجی اپنی ترقی کی انتہاؤں کو چھونے لگی ہے۔کمپیوٹر کی نیٹ ورکنگ کا نظام موجود ہ دور میں تعلیم و تعلُم اور بحث و تحقیق کرنے والوں کے لئے آسان ترین اور تیز ترین ذریعہ ہے۔آئمہ سلف ایک خبر کی تلاش کے لئے کئی کئی ماہ تک صحر ا نوردی کی صعو بتیں برداشت کرتے تھے۔ اور پھر جب علم کتابی شکل میں مدون بھی ہو گیا تو ایک خبر کی تلاش کے کئی کئی دن لگ جاتے تھے جبکہ آج ہزاروں کتابیں ،لاکھوں علمی و تحقیقی مقالات اور نادر قلمی نسخے انٹرنیٹ کی وجہ سے ایک ہی کلک سے سکرین پر آپ کے سامنے آجاتے ہیں ۔
وہ علماء اور سکالرز جن سے ملاقات و استفادہ کے لئے ہزاروں میل کا سفر مہینوں کا وقت اور لاکھوں روپے کا خرچ درکار ہے ،انٹرنیٹ کے ذریعے تھوڑے سے وقت اور بہت کم اخراجات کے ساتھ ان سے رابطے قائم کر کے بھر پور استفادہ کیا جا سکتا ہے ۔ علاوہ ازیں ہزاروں عربی ویب سائٹس اور سرچ انجن علوم و معارف کا ایک سمندر فراہم کرتے ہیں۔
اس وقت قرآن و علوم قرآن ،حدیث و علوم حدیث ، فقہ و اصول فقہ ، سیرت و تاریخ ، اسلامی ثقافت ، تصوف و مواعظ ، شعر و ادب ،عربی زبان ، تراجم و سوانح اور دیگر لا تعداد موضوعات پر بے شمار سافٹ ویئرز وجود میں آچکے ہیں ۔ یہ سافٹ ویئرز زیادہ تر عربی زبان میں ہیں ، اس لئے عربی کا فہم رکھنے والوں کے لئے ان کے استعمال میں کوئی دقت نہیں ، اور وہ اصل مصادر کی مدد سے بحث و تحقیق کا کام بہت آسانی اور تیز ی سے سر انجام دے رہے ہیں ، لیکن عربی زبان سے نا بلد محقیقین زیادہ تر تراجم پر اکتفا کرتے ہیں یا صرف چند معروف مصادر و مراجع تک ہی ان کی رسائی ممکن ہوتی ہے ۔
یہاں ہم چند اہم عربی و اسلامی سافٹ ویئرز اور سرچ انجنز کا مختصر تعارف پیش کرتے ہیں ۔
۱ ۔ المصحف الرقمی :
قرآن مجید میں تلاش کے متداول سافٹ ویئرز میں سائز اور کار کردگی کے اعتبار سے المصحف الر قمی بہترین سافٹ ویئر ہے ۔ اس میں آیات تلاش کرنے کہ دو طریقے ہیں ۔
۱۔ بحث
۲۔ تَصَفُح
اس میں کسی ایک صورت کو منتخب کر کے اس کی منتخب آیات تلاش کی جا سکتی ہیں ۔
پورا قرآن مجید‘‘ مصحف مدینہ منورہ ’’ کے مطابق (۶۰۴) صفحات پر مشتمل ہے ۔ صفحہ نمبر کے ذریعے بھی تلاش کی جا سکتی ہے۔ تلاش کردہ آیت کی تفسیر دیکھنے کے لئے ونڈو میں نیچے کی جانب دو تفاسیر ، تفسیر جلالین شریف ،از جلال الدین سیوطی و محلی اور التفسیر المسیر از ڈاکٹر عبداللہ بن عبد المحسن دی گئی ہیں ۔
علاوہ ازیں سورت کا مکی و مدنی ہونا اس کی کل آیات ، کلمات، حروف ، اور ترتیب نزولی میں اس کا نمبر وغیرہ کے بارے میں ضرور معلومات درج ہوتی ہیں ۔نیز ایک آیت یا اس کی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
۲ ۔ مکتبہ التفسیر و علوم القرآن :
التراث کمپنی کا تیار کردہ سافٹ وئیر قرآن مجید اور اس کی تفسیر سے متعلق اپنی نوعت کا منفرد سافٹ وئیر ہے۔ اس میں تفسیر ، علوم القرآن ، ناسخ و منسوخ ، قرآن مجید کی مختلف قرأت ، اعراب القرآن ،مضامین القرآن مفسرین کے سانح اور لغات القرٓن کے موضوعات کے تحت پوری دنیا میں رائج اہم اور بنیادی مصادر کر دئیے گئے ہیں ۔اس کا تیسرا ورژن ۱۲۵۰ جلدوں پر مشتمل ہے۔
۳ ۔ موسوعۃ الحدیث الشریف :
یہ سافٹ وئیر مصر کی ایک کمپنی ‘‘ شرکۃ صخر لبر امج الحساب ’’ نے تیار کیا ہے۔اس کا فائنل ورژن بہترین سہولت سے آراستہ ہونے کی وجہ سے حدیث کا بہت اہم سافٹ وئیر ہے۔ اس میں کل نو کتابیں ہیں ۔ صحاح ستہ کے علاوہ موطا امام مالک ، مسند امام احمد اور سنن دارمی شامل ہیں ۔
جن میں احادیث کی کل تعداد باسٹھ ہزار سے زائد ہے۔ اس پروگرام کی مندرجہ ذیل خصوصیات درج ذیل ہیں :
۱۔ کسی لفظ یا عبارت کی مختلف طریقوں سے تلاش۔
۲۔ شخصیات ، راویوں اور آیات وغیرہ کی فہارست۔
۳۔ تمام احادیث کی موضوعاتی ترتیب۔
۴۔ مشکل ، غریب اور نادر الفاظ کی وضاحت کے لئے لغات ۔
۵۔ رواۃ پر جرح و تعدیل ۔
۶۔ احادیث کی تخریج ۔
۷۔ مختلف طرق روایت کی وضاحت ۔
۸۔ کتب حدیث کے مؤ لفین کا مکمل تعارف ۔
۹۔ اصول حدیث کا مکمل تعارف۔
۱۰۔ مطلوبہ احادیث کو کاپی اور پرنٹ کی سہولت ۔

۴۔ جامع الاَحادیث :
یہ سافٹ وئیر مشہور پرانی سافٹ وئیر کمپنی ‘‘ مرکز البحوث الکمبیو تر یۃ للعلوم الاِسلامیۃ’’ کا تیار کردہ ہے۔یہ پروگرام ( ۴۴۲) جلدوں میں ۹۰ مؤلفین کی ۱۸۷ کتابیں پیش کرتا ہے۔ قرآن مجید کے مکمل متن کے علاوہ ، نہج البلاغہ ، صحیفہ سجادیہ ، کتب اربعہ، وسائل شیعہ، مستدرک الوسائل، بحار الانوار، علم رجال کی کتب ثمانیہ اور اہل بیت سے متعلق مذہب شیعہ کے مستند مصادر شامل ہیں ۔ یہ سافٹ وئیر تین زبانوں عربی، انگریزی اور فارسی میں ہے۔
۵ ۔ المکتبۃ الاَلفیۃ للسنۃ النبویہ :
یہ سافٹ وئیر ‘‘ التراث’’ کمپنی کا تیار کردہ ہے۔ اس کا تیسرا ورژن ۳۵۰۰ جلدوں پر مشتمل ہے۔ کتب حدیث کو فنی اعتبار سے مختلف عنوانات کے تحت منظم انداز میں رکھا گیا ہے۔ سب سے پہلے ‘‘ التفسیر با لما ثور ’’ کے عنوان کے تحت بنیادی تفاسیر دے دی گئی ہیں ، پھر احادیث کو ‘‘ الصحا ح ’’ ، السنن، کتب امصنفات و الاثار ، المسانید و لمعاجم ، الاجزاء المو ضوعیۃ اور متفرقات کو ‘‘ اُخری ’’ کے عنوان کے تحت جمع کر دیا گیا ہے۔
۶۔ مکتبۃ السیر ۃ النبویۃ :
یہ سافٹ وئیر بھی التراث کمپنی نے تیار کیا ہے۔ اس سافٹ وئیر کے پہلے ورژن میں سیرت نبوی ﷺ سے متعلق اہم مصادر کو ۱۲۰ جلدوں میں جمع کیا گیا ہے۔ تصفح کے ذریعے کسی بھی کتاب کو صفحہ در صفحہ پڑھنے کی سہولت ، کسی بھی مطلوبہ صفحہ تک آسان اور تیز منتقلی ، کتاب کے ذیلی ابواب کی مکمل فہرست ، لفظ یا عبارت کی سوابق و لواحق کے اعتبار سے تلاش ، موضوعات کے اعتبار سے تلاش ، کتابوں کے درمیان موازنہ ، کسی جگہ اپنی یا دشت وتبصرہ محفوظ کرنے جیسی سہولت کی وجہ سے یہ سافٹ وئیر بہت اہم ہے۔
۷۔ مکتبۃ الا علام و الرجال :
یہ سافٹ وئیر اعلام و شخصیات ، راویوں اور رجال حدیث کے سوانح و احوال حیات پر مشتمل ‘‘ العریس’’ کمپنی کا بہت اہم کام ہے۔ اور کتب تراثیہ کے عنوانات کے تحت پانچ ہزار شخصیات کا تعارف حروف تہجی کے اعتبار سے دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں کسی خاص لفظ کی تلاش ، تلاش کے لئے کتب ، عنوانات اور تلاش کی نوعیت ، کسی نئے فرد کی شمولیت ، کسی خاص شخصیت سے متعلق معلومات کو تعلیق کی صورت میں محفوظ کرنا، متن کو کاپی اور پرنٹ کرنے کی سہولت اس پروگرام میں موجود ہے۔
۸ ۔ مکتبۃ الفقہ و اصولہ :
یہ سافٹ وئیر بھی ‘‘ التراث ’’ کمپنی نے تیار کیا ہے۔ اس میں چاروں فقہی مذاہب کی امہات الکتب دی گئی ہیں ۔ اس کے علاوہ اہم فقہی تفاسیر ، کتب حدیث میں فقہ سے متعلق تمام ابواب ، اصول فقہ کے اہم مصادر ، بنیادی فقہی مسائل پر لکھی جانے والی اہم عربی کتب ، فقہائے اسلام کے تراجم و سوانح ، ۳۲۵۰ جلدوں میں جمع کر دیئے گئے ہیں ۔

۹ ۔ مکتبۃ التاریخ و الحضارۃ الاِسلامیۃ :
اسلامی تاریخ و تمدن سے متعلق یہ سافٹ وئیر بھی ‘‘ التراث ’’ کمپنی نے تیار کیا ہے ۔ اس میں عربی زبان میں لکھے گئے تمام اہم مصادر تاریخ کو جمع کر دیا گیا ہے۔ اس کے تیسرے ایڈیشن میں مندرہ سو جلدیں شامل کی گئی ہیں جو مطبوعہ کتب کے بالکل مطابق ہیں۔ ان میں عمومی کتب تاریخ ، تواریخ بلدان و اماکن ، اہم تاریخی موضوعات پر کتب ، سوانح و تذکرے ، سفر نامے ، تاریخ سے متعلق متفرق کتب اور معاجم وفہارس شامل ہیں ۔
۱۰ ۔ مکتبۃ الاَخلاق و الز ھد :
یہ سافٹ وئیر تصوف و اخلاق سے متعلق بنیادی مصادر کا عظیم انسا ئکلو پیڈیا ہے جو ایک سو پچاس کمپیوٹرائیز جلدوں پر مشتمل ہے۔ اس میں شامل کتب کی نمبرنگ مطبوعہ کتب کے مطابق ہے۔ اس میں مختلف عنوانات کے تحت تصوف کے اہم مباحث اور معلومات کے متعلق کتب دی گئی ہیں ۔
۱۱ ۔ مکتبۃ النحو و الصرف :
اس سافٹ وئیر میں عربی زبان میں لکھی گئی اہم اور بنیادی کتب نحو و صرف کو ۴۵۰ جلدوں میں جمع کیا گیا ہے۔ یہ سافٹ وئیر بھی ہر کتاب کو صفحہ در صفحہ پڑھنے ، مطلوبہ صفحہ تک آسان اور تیز منتقلی ، کتاب کے ذیلی ابواب کی مکمل فہرست ، کسی جگہ اپنی تعلیق کو محفوظ کرنے ، لفظ یا جملے یا نص کی سوابق و لواحق کے اعتبار سے تلاش ، موضوعاتی تلاش اور کتابوں کے درمیان موازنہ جیسی سہولیات سے آراستہ ہے۔
۱۲ ۔ سبع معلقات :
جاہلی عرب شعراء کے طویل قصائد پر مشتمل ‘‘ المعلقات السبعہ ’’ کا یہ سافٹ وئیر قصائد کے مکمل متن اور آواز کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔ کسی بھی شاعر کے نام پر کلک کریں تو اس کا قصیدہ آپ کے سامنے آجائے گا ۔ قصیدے کے کسی بھی شعر پر کلک کر کے آپ اسے سن بھی سکتے ہیں ۔ علاوہ ازیں حفظ کرنے کے لئے اشعار کی بالتکرار سماعت ، کسی ایک لفظ کی تلاش ، متن کی کاپی کرنے ، کسی شعر کو محفوظ کرنے ، مطلوبہ شعر تک تیزی سے پہنچنے ، حفظ کردہ اشعار کو لکھنے اور پھر سننے ، شعر کا مکمل تعارف حاصل کرنے کی سہولت اس پروگرام کی اہم خصوصیات ہیں ۔
از قلم محمد یاسر
بی ۔ ایس ۔ اسلامک سٹدیز ود ۔آئ ۔ٹی
خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان
[email protected]
Huss18114005

Muhammad Yasir
About the Author: Muhammad Yasir Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.