|
|
کہتے ہیں جب آپ کا شریک حیات زندگی سے جاتا ہے تو ایسا
لگتا ہے کہ آپ ادھورے ہوگئے اور آپ کو اپنے ساتھ گزارا ہر لمحہ سانسوں میں
محسوس ہوتا ہے۔۔۔گلوکار عارف لوہار کی زندگی پر قیامت اس وقت ٹوٹی جب انہیں
پتہ چلا کہ ان کی بیوی کی طبیعت بہت خراب ہے۔۔۔ |
|
وہ اس وقت ریکارڈنگ روم میں تھے اور رمضان کے دن
تھے۔۔۔انہیں حیرانی اس لئے ہوئی کہ زندگی کے اتنے سالوں میں کبھی ان کے کام
کے دوران گھر سے فون نہیں آیا تو اس کا مطلب ہے کہ ضرور کوئی بات ہے۔۔۔ |
|
عارف لوہار کا کہنا ہے کہ لوگ یہ باتیں کر
رہے ہیں کہ میری بیوی کو کرونا ہوا تھا تو ایسا نہیں تھا۔۔۔ایک دن پہلے
والی سحری میں ہم ہنس بول رہے تھے اور اس کے بعد یہ سب ہوا۔۔۔ڈاکٹرز نے صاف
کہا کہ یہ دل کا دورہ ہے اور اس کا کرونا سے کوئی لینا دینا نہیں۔۔۔ |
|
|
|
عارف لوہار کا کہنا ہے کہ میں جب گھر پہنچا تو ہم فوری
طور پر گاڑی میں لے کر ساتھ والے ہسپتال بھاگے۔۔۔ لیکن راستے میں ہی انہوں
نے دم توڑ دیا تھا۔۔۔میری دو آوازوں پر جواب دیا اور تیسری پر خاموش
تھیں۔۔۔میں سمجھ گیا کہ وہ اب نہیں رہیں۔۔۔ |
|
ان کا کہنا ہے کہ میری ارینج میرج تھی لیکن مجھے لگتا ہے
کہ وہ میرے لئے بہترین تحفہ تھیں۔۔۔ میں نے دنیا میں اپنے سامنے دو بہترین
مائیں دیکھیں۔۔۔ایک میری ماں اور ایک میرے بچوں کی ماں۔۔۔وہ بچوں کو ایسا
تیار کرکے گئی کہ وہ مضبوط ہوگئے۔۔۔ انہوں نے بچوں کے دل میں میرے لئے
مامتا رکھ دی۔۔۔ |
|
میرا بڑا بیٹا مجھ سے کہنے لگا کہ امی کہتی تھیں کہ مجھ
سے زیادہ بڑی ماں آپ کے ابو کے اندر موجود ہے اور وہ آپ کو مجھ سے بھی
زیادہ چاہتے ہیں۔۔۔ |
|
|
|
عارف لوہار نے کہا کہ وہ ایک عظیم عورت تھی اور اب ان کے
جانے کے بعد میری ساری توجہ صرف بچوں کے لئے ہے۔۔۔میرے بچے مجھ پر بہت مان
کرتے ہیں۔۔۔میں دوسری شادی کے خلاف نہیں لیکن اب میری زندگی میں صرف میرے
بچے ہیں اور میں انہیں دوسری شادی کر کے اکیلا نہیں کر سکتا۔۔۔ |