بارہ سال پہلے حنا دلپزیر بھی نہیں تھیں۔۔۔بلبلے کی پہلی قسط کی سالگرہ پر عائشہ عمر کی ویڈیو کلپ کے ساتھ جذباتی پوسٹ، پرستار بھی پرانی یادوں میں کھو گئے

image
 
ڈرامہ بلبلے اب ہر گھر کا حصہ بن چکا ہے اور اس کے ہر کردار سے لوگ جڑ چکے ہیں۔۔۔اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر کردار اس ڈرامہ کی ضرورت ہے لیکن حنا دلپزیر یعنی مومو کے بغیر ہر قسط ادھوری ہی لگے گی۔۔۔اس ڈرامہ کی پہلی قسط آج سے بارہ سال پہلے آن ایئر گئی۔۔۔اداکارہ عائشہ عمر یعنی خوبصورت نے اس یاد کا ایک کلپ اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کر کے لکھا۔۔۔
 
بارہ سال پہلے آج کے ہی دن، بلبلے کی پہلی قسط آن ائیر گئی تھی ۔۔۔اس وقت صرف میں، نبیل اور مودی صاحب تھے۔۔۔ حنا آپا نے اس وقت تک جوائن نہیں کیا تھا۔۔۔ہم میں سے کسی کو اس بات کا آئیڈیا تک نہیں تھا کہ اس دن کے بعد کیا ہونے والا ہے۔۔۔
 
چھبیس اقساط کے بعد حنا دلپزیر نے نبیل کی ماں کی حیثیت سے اس فیلی کو جوائن کیا۔۔۔اس وقت بھی اندازہ نہیں تھا کہ ہمارا یہ چھوٹا سا بے بی پاکستان کا سب طویل چلنے والا اور سب سے زیادہ دیکھا جانے والا شو بن جائے گا۔۔۔ہمیں نہیں پتہ تھا کہ یہ ڈرامہ دو سال سے لے کر 95 سال تک کے شخص کا بھی پسندیدہ ہوجائے گا۔۔۔اور یہ ڈرامہ گھر کے ہر شخص کو ایک جگہ بٹھا کر ان کی زندگیوں کے سنجیدہ حقیقتوں سے نکال کر ان کے چہرے پر مسکراہٹیں بکھیرے گا۔۔۔ ہمیں بالکل اندازہ نہیں تھا کہ وہ بچے جو ابھی بولنا بھی نہیں سیکھے وہ تک ہمارے فین بن جائیں گے۔۔۔
 
image
 
ہم ابھی تک حیران ہیں۔۔۔ہماری پوری ٹیم۔۔۔اس تمام پیار، عزت، سپورٹ، تعریف اور دعاؤں کے لئے جو ہمیں ملیں۔۔۔
 
یہ ایک لمبا سفر ہے ہمارے لئے ایک ٹیم اور ایک فیملی کی حیثیت سے۔۔۔ہم نے ایک دوسرے کے اچھے اور برے وقتوں میں دیکھا۔۔۔لیکن ہم نے ان سب حالات میں خود کو مینیج کیا اور اس کے بعد ہی بنے ایک مضبوط فیملی۔۔۔ایک ایسی فیملی جو ایک دوسرے کو بغیر کسی غرض کے قبول کرتی ہے۔۔۔ایک ایسی فیملی جو ہمیشہ ساتھ رہتی ہے
 
آج ﷲ کے حکم سے یہ شو جاری ہے اسی محبتوں کے ساتھ۔۔۔اسی انرجی کے ساتھ اور اسی جذبے کے ساتھ۔۔۔
 
میں بہت شکر گزار ہوں ۔۔۔شکریہ، شکریہ تہہ دل سے آپ سب کا شکریہ ۔۔۔ہمارے اس بچے سے پیار کرنے کے لئے۔۔۔
 
 
یہ چھوٹا سا کلپ ہماری پہلی قسط کا ہے ۔۔۔ایک بھاگی ہوئی دلہن جو ٹرین پکڑنے جاتی ہے کراچی کی تاکہ اپنی زندگی خود جی سکے۔۔۔کتنی الگ تھی میں آج کے مقابلے میں۔۔۔
 
بارہویں سالگرہ مبارک ہو میری بلبلے فیملی۔۔۔
آپ کی اپنی
خوبصورت
 
عائشہ عمر کے انسٹا گرام پر شئیر کیے جانے والے ویڈیو کلپ پر آنے والے پرستاروں کے تبصروں کو پڑھا جائے تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے پرستار بھی پرانی یادوں میں کھوئے ہوئے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE: