|
|
موت برحق ہے لیکن یہ اتنا اچانک آتی ہے کہ انسان خود تو
کیا اس کے اردگرد موجود لوگ بھی حیران رہ جاتے ہیں۔۔۔ دل کی بیماری پالنے
والوں کے لئے اکثر کہتے ہیں کہ انہیں کوئی نا کوئی سوچ اس حد تک لے جاتی ہے
کہ وہ دل کی بیماری میں مبتلا ہوجائیں۔۔۔شوبز انڈسٹری میں ایسے کئی نام ہیں
جنہیں اچانک ہی دل کے دورہ نے زندگی سے دور کردیا- |
|
احمد رشدی |
گلوکار احمد رشدی کی آواز کے تو بھارت میں بھی کئی فینز
تھے۔۔۔خود کشور کمار بھی ان کی آواز کے مداح تھے۔۔۔ احمد رشدی نے ریڈیو ،
فلم اور ٹی وی کے لئے کئی گیت گائے اور ان کی آواز کو فلم کی کامیابی کی
ضمانت مانا جاتا تھا۔۔۔وہ دل کے عارضے میں بہت ہی کم عمری میں مبتلا ہوگئے
تھے۔۔۔ پہلے اور دوسرے اٹیک میں تو وہ ببچ گئے لیکن تیسرا دورہ ان کی جان
لے کر ہی گیا۔۔۔ اس وقت ان کی عمر محض اڑتالیس برس تھی۔۔۔ لیکن شہرت ایسی
تھی کہ وحید مراد نے کہا کہ میں نے اپنی آواز کھو دی۔ |
|
|
وحید مراد |
چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی موت سے یوں تو کئی باتیں جڑی
ہیں لیکن سچ تو یہ ہے کہ ان کا دل بہت ساری باتوں سے غمگین ہو چکا تھا۔۔۔
وہ شہرت، وہ چاہت جو بڑے پردے والوں کو پہلے تھی وہ آہستہ آہستہ ختم ہو رہی
تھی۔۔۔ وحید مراد کام کر رہے تھے لیکن اس میں کامیابی کے آثار ماند پڑنے
لگے تھے۔۔۔ یہ دور سب پر آتا ہے لیکن وحید مراد اس دور کی سختی کو جھیل
نہیں پائے۔۔۔ان کا دل پینتالیس سال کی عمر میں ہارٹ اٹیک کی وجہ سے بند
ہوگیا۔۔۔ |
|
|
سلیم ناصر |
سلیم ناصر پاکستانی ریڈیو، فلم اور ٹی وی انڈسٹری
کا ایک بہت بڑا نام تھے۔۔۔انہوں نے کئی کامیاب ڈرامے کئے اور ان کو آج تک
ایک ورسٹائل اداکار کے طور پر نا صرف مانا جاتا ہے بلکہ پڑھایا بھی جاتا ہے
طلبہ کو۔۔۔سلیم ناصر کا دل بھی اچانک ہی بند ہوگیا اور ان کا انتقال صرف
چوالیس برس میں ہوگیا۔۔۔ان کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا اس وقت بہت کم سن تھے۔۔۔
دل کا یہ دورہ ان کے لئے موت کا باعث بن گیا۔ |
|
|
حسام قاضی |
چاغی بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اداکار حسام قاضی کو ان کی اداکاری کے
ساتھ ساتھ انداز گفتگو کی وجہ سے بھی مانا جاتا تھا اور وہ کوئٹہ میں رہتے
ہوئے بھی پورے پاکستان کے دل میں بستے تھے۔۔۔ جب انہیں دل کا دورہ پڑا تو
وہ گھر میں اکیلے تھے۔۔۔انہوں نے گاڑی نکالی اور ہسپتال کی جانب چل دئے
لیکن راستے میں ہی ان کا انتقال ہوگیا۔۔۔اس وقت ان کی عمر تینتالیس برس تھی۔ |
|