کیک کے ڈبے میں چھپکلی نکلی۔۔۔نادیہ خان نے سنا دی پی ٹی وی کی ناقص حالت کی کہانی

image
 
مارننگ شو میں میزبان کی بہار آتی ہے اور جاتی ہے۔۔۔کبھی کوئی ہوتا ہے تو کبھی کوئی۔۔۔لیکن جو بھی جاتا ہے وہ کوئی نا کوئی بات ضرور بتا کر جاتا ہے۔۔۔
 
نادیہ خان دو سال سے پی ٹی وی کی اسکرین سے وابستہ رہیں۔۔ اس دوران ان کے زیادہ تر شوز میں ان کی فیملی یا پھر وہی ہربلسٹ، اور مارننگ شو کے ہی لوگ بیٹھے دکھائی دیئے۔۔۔ان کا سیٹ بھی ان دو سالوں میں نہیں بدلا۔۔۔
 
پھر پتہ چلا کہ نادیہ خان چلی گئی ہیں اور ان کی جگہ اب شائستہ لودھی آئیں گی۔۔۔ اس خبر کے ساتھ ہی ایک ہلچل سی مچ گئی۔۔۔ کیا وجہ ہو سکتی ہے کہ نادیہ خان کو پی ٹی وی سے جانا پڑا۔۔۔
 
 
نادیہ خان نے سب بلاگرز اور سب مصالحہ لگا کر بات کو بڑھا چڑھا کر بیان کرنے والوں کو کڑا جواب سے ڈالا اپنی نئی ویڈیو میں جو انہوں نے اپنے شوہر فیصل کے ساتھ بنائی اور فیصل نے اس میں کھل کر بتایا کہ اس مارننگ شو کی وجہ سے وہ اپنی فیملی کے ساتھ کہیں جانے کے بھی نہیں رہے تھے کیونکہ نادیہ چھٹی نہیں کرتی تھیں ۔۔۔
 
نادیہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی وی سے میرا کنٹریکٹ ختم ہوگیا تھا اور میں نے خود ہی اس کنٹریکٹ کو آگے نہیں بڑھوایا۔۔۔کیونکہ پی ٹی وی کو بہت کام کی ضرورت ہے۔۔۔ وہاں جس سیٹ پر میں جاتی تھی وہ جگہ جگہ سے ٹوٹ گیا تھا۔۔۔میں کئی بار وہاں پھسل کر گری، میری ہیل پھنس جاتی تھی لیکن پی ٹی وی میں کوئی نہیں سنتا۔۔۔
 
انہوں نے بتایا کہ نا تو ان کے پاس دینے کے لئے مہمانوں کو بجٹ ہے اور نا ہی ٹیم کے لئے۔۔۔کچن اتنا گندا ہے کہ وہاں باقاعدہ آن ائیر کئی بار شو میں لوگوں کو کیڑے چلتے نظر آئے۔۔۔بار بار کہنے پر بھی وہ صفائی نہیں ہوتی تھی۔۔۔ایک بار کیک منگوائے لوگوں سے تو ایک ڈبہ بری طرح ہل رہا تھا۔۔۔ میں نے بھی کیک کھایا تھا اور پھر وہ بچا ہوا ڈبہ جب بہت ہلا تو کھولنے پر پتہ چلا کہ اس میں چھپکلی تھی۔۔۔ٹیم نے کہا کہ آپ کو دوسرا کیک ملا تھا لیکن سچ تو یہ ہے کہ کون برداشت کرسکتا ہے یہ بات۔۔۔
 
image
 
نادیہ نے اے آر وائے، جیو ٹی وی، ہم ٹی وی کے مالکان اور مینجمینٹ کو باقاعدہ مخاطب کرکے کہا کہ پلیز اس چینل پر کام کریں یہ ہمارے ملک کا چینل ہے اور یہ ختم ہورہا ہے۔۔۔انہوں نے بتایا کہ میں بہت محنت سے شو کرتی تھی دو سال ریسرچ کے ساتھ تو چاہوں گی کہ شائستہ بھی سمجھداری سے شو کریں اور وہ کریں گی بھی کیونکہ وہ سمجھدار خاتون ہیں۔۔۔
YOU MAY ALSO LIKE: