وہ پندرہ سو روپے آپ کی کل بچت تھی ماں جی۔۔۔بابر اعظم کا اپنے والدین سے محبت کا بارہا اظہار

image
 
کرکٹ کی تاریخ میں ایک عظیم دن رقم ہوا جب بابر اعظم کی کپتانی میں پاکستانی ٹیم نے بھارت کو اور پھر نیوزی لینڈ کو ایک کڑی شکست دی۔۔۔ یوں تو ابھی میچز باقی ہیں لیکن پاکستان کے اندر موجود ہمت اور جذبہ نے ثابت کیا ہے کہ کپتانی ایک بہترین انسان کر رہا ہے۔۔
 
یہ بہترین انسان ایک ایسا بیٹا ہے جس کے ماں باپ نے بہت محنت اور بہت چاہت سے اسے پالا اور اس کی خوابوں کو پورا کرنے کے لئے اپنی زندگی کی کئی خواہشات کو ایک طرف کر دیا۔۔۔
 
بابر اعظم کا سوشل میڈیا اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ وہ ایک شاندار بیٹے ہیں کیونکہ وہ بارہا اپنے والدین کی محبت کی گواہی دیتے نظر آتے ہیں۔۔۔
 
image
 
ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر بابر اعظم نے اپنی امی کے ساتھا یک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ماں جی میرا پہلا بلا جو U15 ٹور کے لئے آپ نے دلایا وہ پندرہ سو روپے کا تھا جو کہ آپ کی کل بچت تھی۔۔۔لیکن آپ نے وہ مجھے دے دی۔۔۔
 
آپ نے مجھ پر اس وقت یقین کیا جب کوئی اور نہیں کرتا تھا۔۔۔میرا ایک ایک انچ آپ کا مقروض ہے ۔۔۔میں آپ کو دل و جان سے چاہتا ہوں۔۔۔سب سے کہوں گا کہ اپنی ماؤں کا خیال رکھیں۔۔۔کیونکہ ان کے قدموں کے نیچے جنت ہے۔۔۔
 
image
 
اپنے والد کی ایک تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ پاپا جی ۔۔۔آپ مجھے میچز میں لے کر گئے۔۔۔وہاں گرم دھوپ میں کھڑے رہے تاکہ میں لگن اور محنت سے آگے بڑھ سکوں۔۔۔آپ کی وہ ایک نظر ہمیں بنا گئی۔۔۔آپ نے صرف فیملی کو پالا نہیں بلکہ اپنے خوابوں اور اپنی اقدار کو بھی منتقل کیا۔۔۔میں آپ کا بہت شکر گزار ہوں
YOU MAY ALSO LIKE: