|
|
شوبز انڈسٹری میں ایسے کئی لوگ ہیں جو ایک جیسے نام
رکھتے ہیں۔۔۔فیصل نام کے کئی لوگ ہیں، صبا نام کی کئی اداکارائیں ہیں۔۔۔اسی
طرح آج کل فیضان نام بھی شوبز میں گردش کررہا ہے۔۔۔ |
|
فیضان شیخ |
فیضان شیخ کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں۔۔۔وہ پروین
اکبر کے صاحبزادے ہیں اور فیضان نے تھیٹر سے اداکاری کا آغاز کیا۔۔۔اپنے
نام کی طرح انہیں بہت عزت اور اونچا مقام ملا اور مل رہا ہے۔۔۔فیضان کی
عادی کے ساتھ اسکرین جوڑی کو کافی پسند کیا گیا ۔۔۔انہوں نے ڈراموں کے ساتھ
ساتھ فلم بھی کی اور ان سے اچھا ڈانس انڈسٹری میں کوئی نہیں کر سکتا۔۔۔ ان
کی شادی ماہم عامر سے ہوئی۔ |
|
|
فیضان خواجہ |
انڈسٹری کے ایک بہت کامیاب ناموں میں سے ایک ہیں فیضان
خواجہ۔۔۔جنہوں نے کم کام کیا لیکن خود کو منوایا۔۔۔فیضان خواجہ کے والد
راشد خواجہ مشہور فلم ’’سلاخیں‘‘ کے پروڈیوسر بھی تھے اور انہوں نے بھی
تھوڑی بہت اداکاری کی ہے۔۔۔فیضان خواجہ کا زیادہ وقت امریکہ میں ہی گزرتا
ہے جہاں بھی وہ اداکاری کرتے ہیں اور جب پاکستان آتے ہیں تو یہاں کے ڈراموں
میں کام کرتے ہیں۔ |
|
|
فیضان احمد |
ڈرامہ ’’ڈنک‘، ’نقب زن‘ ، ’موہے پیا رنگ لاگا‘ جیسے کئی
ڈراموں میں انہوں نے سائیڈ کردار کئے لیکن خود کو منوایا۔۔۔ فیضان کو ابھی
تک پاکستانی ڈراموں میں لیڈ کردار نہیں ملے لیکن حال ہی میں ہونے والے
’’صلاح الدین ایوبی‘ کے لئے آڈینشنز میں بڑے نامور اداکاروں کی فہرست سے
فائنل لسٹ میں آنے والا نام فیضان احمد کا ہے۔۔۔فیضان احمد کے ٹیلنٹ کو
ترکش پروڈیوسر نے بھی پہچانا اور انہیں گولڈن کارڈ مل چکا ہے۔ڈرامہ ’’ڈنک‘‘
میں ان کے بھائی کے کردار کو بہت پزیرائی ملی۔ |
|
|
فیضان حق |
پاکستانی میوزک انڈسٹری میں وی جے کی حیثیت سے آنے والے فیضان حق کے مختلف
انداز نے سب کو ہی ان کا گرویدہ بنا لیا تھا۔۔۔ فیضان نے ایک بہت ہی زبردست
ٹریویلوگ کیا پیرس ٹو پیرس اور اس کے بعد انہیں میوزک شوز کے علاوہ دیگر
شوز کی میزبانی بھی ملنے لگی۔۔۔ حال ہی میں ان کی شادی ہوئی ہے اور وہ اب
دوبارہ اپنے کیرئیر کی طرف آچکے ہیں۔ |
|