بلیک واٹر

مو بائل کی گھنٹی بجی تو میر ے بہت اچھے دوست اور سابق یو سی نا ظم واسع صاحب کی آواز آئی ا لسلام علیکم ۔۔سلام دعا کے بعد کہنے لگے سجاد صاحب کافی دنوں سے بیمار ہیں اُن کی عیادت کے لئے جاناہے کیا ہی اچھا ہو جو آپ بھی چلیں اس اطلاع پر کہ سجاد صاحب بیمار ہیں ہم نے فو راً حامی بھر لی اور عصر کے بعد کا پروگرام طے ہو گیا سجادصاحب کا گھر شاہ فیصل ٹاون میں خا لص پشتو بولنے والی آبادی میں واقع ہے ہم کا فی بھول بھلیوں کے بعد اُن کے گھر پہنچے عیادت کے بعد سجاد صاحب کے گھر کے باہر دیگر افراد کے ہمراہ ہم کھڑے تھے ایک صاحب جنہوں نے اپنے سابق یو سی نا ظم کو پہچان لیا تھا بڑی تیزی کے ساتھ ہماری طرف آئے اور خالص پشتو لہجے میں اردو بو لتے ہو ئے نا ظم صا حب کو مخا طب کرتے ہو ئے بو لے کے ہما رے علاقے میں بلیک واٹر آتا ہے اس اطلاع پر ہمارے صحا فیا نہ کان کھڑے ہو گئے جب کہ دیگر افراد خان صاحب کو پر یشا نی کے عالم میں دیکھنے لگے کہ خان صا حب کیا کہہ رہے ہیں ہم سو چنے لگے کہ بلیک وا ٹر تو پا کستان میں ہے ہی حکو مت کو بلیک واٹر والے نظر نہیں آتے لیکن خان صا حب کو کیسے نظر آگئے ابھی سوچ کے دھارے بڑ ھنے بھی نہ پا ئے تھے کہ خان صا حب ہم پینے کے پا نی کے لئے مو ٹر چلا تا ہے تو اس میں بلیک وا ٹر آتا ہے اور گھر بد بو سے بھر جا تا ہے مسکرا ہٹ کے ساتھ ہی سب کی جان میں جان آئی ۔۔۔۔ بزرگوں سے سنا تھا انگریز سرکارکو کسی کو سخت سزا دینی ہو تی تو اُس فرد کو کا لے پا نی کی سزا دیتے تھے یعنی اُس وقت بھی بلیک واٹر (جو انگریزی نام ہے ) سر گر م عمل تھی اُس وقت بھی بد نام زمانہ اور آج بھی بد نام زمانہ اُس وقت کے حکمران بھی بے بس اور آج کے حکمران بھی بلیک واٹر کے سامنے بے بس نظر آتے ہیں شاید حکمران بھی اسی بلیک واٹر سے تعلق رکھتے ہوں جس طرح بلیک واٹر بیدردی سے عوام پر حملہ کر تی ہے پر یشانی و غم میں مبتلا کر تی ہے بلکل اسی طرح حکمران بھی جو بلیک واٹر کے تر بیت یا فتہ لگتے ہیں عوام پر مہنگا ئی کا بم کبھی پیٹرول کا بم گرا تے لو ڈ شیڈنگ ، بیرو ز گاری کے عذاب میں مبتلاکر کے کہتے ہیں سب ٹھیک ہے

بلیک واٹر تو نام ہی گندگی کا ہے جس نے عالم اسلام اور خا ص کر پا کستان میں دہشت گردی کے ذریعے اس دیس کی پُر امن فضاءکو بارود کی بو سے بھر دیا ہے خان صاحب تو اپنے گھر کو صاف پا نی سے بلیک واٹر کو پاک کر دیں گے مگر سو چتا ہوں اس ملک میں مو جو د بلیک واٹر نے جو دہشت گر دی پھیلا رکھی ہے اس کا خا تمہ کیسے ہو گا بلیک وا ٹر کی سر گر میوں کو کون لگام دے گا کون سزا دے گا ؟ جس طر ح گند گی کو صاف کر نے کے لئے صا ف پا نی کی ضرورت ہو تی ہے کیا اسی طر ح اس ملک کو ایک صا ف و با کر دار قیادت اور لو گوں کی ضرورت ہے جو اس ملک سے بلیک واٹر ، اور دہشت گردی کا خاتمہ کرے اور اس ملک کو جو اسلام کے نام پر حا صل کیا گیا تھا پر امن فلا حی اسلا می ریاست بنائے جہاں حکمران عوام کے سامنے جوابدہ ہوں فیصلہ آپ عوام نے کر ناہے کیو نکہ سب سے زیادہ متا ثر آپ ہی ہیں ۔
Iqbal Chishti
About the Author: Iqbal Chishti Read More Articles by Iqbal Chishti: 3 Articles with 2213 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.