شادی کی ساری تیاریاں مکمل ہیں ۔۔ شوبز کی وہ اداکارائیں جو جلد ہی دلہن بننے والی ہیں

image
 
شادی خوشیوں کی آواز ہے ۔۔۔شادی زندگی کے نئے سفر کا اعلان ہے۔۔۔شادی ایک ایسا فریضہ ہے جو انسان کو جینے کے نئے انداز سکھاتا ہے۔۔۔ شوبز انڈسٹری میں ایسی کئی لڑکیاں ہیں جو اب عنقریب دلہن بننے والی ہیں۔۔۔ان کی تیاریاں عروج پر ہیں اور وہ چاہے لاکھ پردہ ڈالیں لیکن شادی کی تاریخ تو باہر آہی جائے گی۔۔۔
 
 صبور علی
اداکارہ صبور علی کی ساری تیاریاں تقریباً مکمل ہیں۔۔۔ اسی سال کے آخر میں ان کی شادی کی تاریخ متوقع ہے اور سچ تو یہ ہے کہ جتنی خوشی صبور دوسروں کی شادی میں مناتی ہیں اس سے دو گناہ زیادہ ان کی اپنی تیاریاں ہیں۔۔ساری شوبز کی دوستیں بھرپور انداز میں تیار ہیں کہ کس طرح دلہا بھائی سے ایک ایک پیسہ وصول ہوگا۔۔۔صبور علی کی شادی کا جوڑا بھی آرڈر پر جا چکا ہے اور اب صرف بارات کا انتظار ہے۔۔۔۔
image
 
سکینہ
 ’بیمول وفا انمول‘ کا ایک بہت اہم کردارہے نازی یعنی سکینہ کا اور اب سکینہ کی فائنلی شادی ہونے ہی والی ہے۔۔۔سکینہ کے بھائی کی شادی بھی قریب ہے اور وہ اس میں کافی مصروف ہیں لیکن اس کا مطلب ہرگز نہیں کہ وہ خود اپنی شادی کی تیاریاں بھلا بیٹھی ہیں۔۔۔ ان کے اپنے کپڑے، جہیز اور دیگر سامان ایک دم پیک ہے اور اب بس وہ صحیح وقت کے انتظار میں ہیں جو اسی مہینے بھی آسکتا ہے۔۔۔
image
 
اریبہ حبیب
 ماڈل اور اداکارہ اریبہ حبیب نے جس طرح ایک ایک چیز پر توجہ دی کچھ ایسا ہی منظر ان کی شادی پر بھی نظر آنے والا ہے جو کہ عنقریب ہے اور اریبہ کی چپکے چپکے تیاریوں میں ڈیزائنر جوڑوں پر کام ہوچکا ہے۔۔۔اریبہ بہت جلد اپنی شادی کی خوشی کو اناؤنس بھی کریں گی لیکن اس وقت تو وہ یہی فکر کر رہی ہیں کہ کھانے میں مینو کیا کیا ہوگا۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: