لوگوں نے فون اٹھانا چھوڑ دیئے تھے۔۔۔فنکاروں سے جب دنیا نے منہ موڑا

image
 
اچھا اور برا وقت تو سب پر ہی آجاتا ہے۔۔لیکن دیکھنا یہ ہوتا ہے کہ لوگ اپنے مشکل وقت کو کس طرح خوشگوار بناتے ہیں اور اس کو مثبت رکھتے ہیں۔۔۔ شوبز انڈسٹری میں ایسے کئی لوگ ہیں جنہوں نے کامیابی کے عروج پر دنیا کی مخالفت دیکھی۔۔۔ایک رات میں لوگوں کے بدلتے رویے دیکھے اور پھر اس وقت کو گزارا
 
 محسن عباس حیدر
شہرت کی اونچائیوں کو چھوتے محسن عباس حیدر کے لئے ان کی سابقہ بیوی کی ایک ہی آواز کافی تھی کہ انہوں نے مجھے مارا اور مجھ سے بدتمیزی کی۔۔۔ محسن کے لئے انڈسٹری، کام، شہرت سب کے راستے ایک ایک کر کے بند ہونا شروع ہو گئے۔۔۔ یہ وہی محسن تھے جو پیسے کم ہونے پر شو میں جانے سے منع کردیتے تھے لیکن پھر یہ بھی وقت آیا کہ خود فون کرتے کہ مجھے بلا لو۔۔۔ان کے اپنے قریبی ساتھیوں نے ان کا فون اٹھانا چھوڑ دیا تھا۔۔ وہ وقت بھی گزر گیا اور محسن اب اس فیز سے باہر آکر کئی ڈرامے کر رہے ہیں۔
image
 
بابر علی
فلمسٹار بابر علی کی شہرت کا ڈنکا لالی وڈ میں ایسے بجتا تھا جس کا مقابلہ کوئی نہیں کر سکتا تھا۔۔بابر علی ایک دن میں اٹھارہ اٹھارہ شوٹ کرتے تھے۔۔۔ان کی کئی سال کی فلمیں سائن ہوتی تھیں۔۔۔پھر ایک دن ایک شوٹ پر وہ فائٹ کا سین کرتے ہوئے سو فٹ کی بلندی سے گر گئے اور ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔۔۔بابر علی کی یہ حالت دیکھ کر پروڈیوسرز نے انہیں اسی رات فلم سے نکال دیا۔۔۔اور ان سے پیسے مانگنے ان کے گھر جا پہنچے۔۔ نا تو اس فلم نے کوئی خمیازہ بھگتا جس کے سیٹ پر ان کے ساتھ حادثہ ہوا۔۔۔اور نا ہی کسی نے ان کے ہیرو ہونے پر رحم کھایا۔۔۔ وہ دور بابر علی کے قریبی ساتھیوں کے پردے فاش ہونے کا تھا جن پر بابر علی کو آج بھی دکھ ہے۔
image
 
شائستہ لودھی
ڈاکٹر شائستہ لودھی ایک انتہائی قابل اور پڑھی لکھی خاتون ہیں۔۔۔لیکن مارننگ شو میں ان پر لگایا جانے والا بے بنیاد الزام ان کے لئے دکھوں اور تکلیفوں کی ایک آزمائش لایا۔۔۔دو بڑے چینلوں کی لڑائی میں ڈاکٹر شائستہ کو پیسا گیا۔۔۔ انہیں اتنی دھمکیاں دی گئیں کہ ان کے بچوں کی پڑھائی کا ایک سال ضائع ہوگیا۔۔۔اس دور میں چند ہی لوگ تھے جو ان سے بات کرتے تھے ورنہ انڈسٹری میں تو سب نے ہی منہ پھیر لیا تھا۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: