بات کرتے ہیں تو جھریاں نظر آتی ہیں۔۔۔شوبز ستارے جن کے چہرے پر عمر نے رنگ دکھانے شروع کردیے

image
 
بڑھاپا تو ایک فطری عمل ہے جو سب پر آنا ہے۔۔۔اکثر شوبز میں اسے چھپانے کی کوششیں شروع ہوجاتی ہیں لیکن جن پر یہ آجاتا ہے انہیں چھوڑنے کو مشکل سے ہی تیار ہوتا ہے۔۔۔چہرے پر اس کے آثار نمایاں ہوجاتے ہیں۔۔۔کبھی ہنستے ہوئے لائینوں کی گہرائی بتاتی ہے تو کبھی غصہ میں ماتھے کے بل۔۔۔کبھی گہری سوچ میں آنکھوں کے گرد پڑتی باریک جھریاں یا کبھی گالوں کا ڈھلک جانا۔۔۔شوبز انڈسٹری میں ا یسے کئی نام ہیں جو اس عمر سے اب گزر رہے ہیں-
 
صبا قمر
 یوں تو صبا قمر انڈسٹری کی بہترین اداکارہ ہیں اور خوبصورت بھی۔۔۔لیکن عمر نے آہستہ آہستہ انہیں اپنی گرفت میں دبوچنا شروع کردیا ہے۔۔۔صبا کی کچھ تصاویر میں ان کے بغیر میک اپ کئے ہوئے انداز میں چہرے کی کچھ ڈھلکی جھریاں بہت واضح اشارے کرتی نظر آتی ہیں۔۔۔صبا قمر کی ابھی تک شادی بھی نہیں ہوئی اسلئے لگتا تو یہی ہے کہ اب وہ بھی کسی ایستھیٹک کلینک پر جلد بوٹوکس اور فلرز لگوانے ضرور پہنچیں گی۔۔۔
image
 
میرا
اداکارہ میرا اپنی صحیح عمر تو بتا نہیں پاتیں لیکن چہرہ بتا دیتا ہے یہ راز۔۔۔ جب بغیر میک اپ کے میرا کے چہرے کو دیکھا جائے تو آنکھوں کے کنارے بڑھاپے کا چیخ چیخ کر اعلان کرتے ہیں۔۔۔میرا چاہے اس بات کو نا بھی مانیں لیکن وہ عمر کے اس حصے میں اپنی جلد کو کھنچوانے والے لوگوں کی فہرست میں آچکی ہیں۔۔۔
image
 
جویریہ عباسی
یوں تو جویریہ عباسی اپنی عمر سے ہمیشہ چھوٹی ہی نظر آئیں لیکن کچھ عرصہ میں وزن کا بڑھنا اور کم ہونا ان کی جلد اور ان کے چہرے پر واضح اثر ڈالتا رہا۔۔۔ ان کے چہرے پر جھائیوں نے جگہ بنانی شروع کردی اور ساتھ ہی اسکن ڈھلکنا بھی شروع ہوگئی۔۔اب انہوں نے ڈاکٹرز کو فون ملانا تو شروع کردیئے ہیں۔۔۔دیکھتے ہیں کہ ڈاکٹر شائستہ لودھی کی کلینک جاتی ہیں یا کچھ اور آزماتی ہیں
image
 
بشریٰ انصاری
اداکارہ بشریٰ انصاری نے اس عمر میں دوسری شادی کر تو لی ہے لیکن عمر کی پرچھائیوں کو بھلا کیسے چھپائیں۔۔۔ان کی آنکھوں کے گرد گہرے حلقے اور جھریاں بڑھاپے کی داستان سناتے ہیں۔۔۔ ڈاکٹر تسنیم ناخدا کے پاس ان کا کافی علاج ہوا ہے لیکن لگتا ہے کہ انہیں کوئی فرق نہیں ہوا۔..کیونکہ ابھی بھی وہ میک اپ کی دبیز تہوں کا سہارا لینے پر مجبور ہیں۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: