ایک چیل نے چڑیا کا گھونسلہ اجاڑ دیا۔۔۔شوبز کی پہلی بیویاں دوسری کے لئے کیا سوچتی ہیں

image
 
 کسی بھی عورت کے لئے اپنے شوہر کی زندگی میں دوسری عورت کو برداشت کرنا آسان نہیں ہوتا۔۔۔کچھ خاموش ہوجاتی ہیں اور کچھ اپنے اندر زہر بھر کر رکھتی ہیں۔۔۔ یہ سچ ہے کہ وہ دوسری عورت اچانک ہی زندگی میں داخل ہوتی ہے لیکن کچھ قصور تو اس مرد کا بھی ہوتا ہے۔۔۔۔شوبز میں کچھ ایسی شادیاں ہوئیں جن میں پہلی بیوی کے دل میں دوسری بیویوں کے لئے ایک ایسی سوچ ہے جسے بیان نہیں کیا جا سکتا-
 
بشریٰ اقبال کا دل
 بشریٰ اقبال کا دل نفرت اور زہر سے بھر چکا تھا جب انہیں پتہ چلا کہ ان کے ہنستے بستے گھر کو آگ لگانے کے لئے کوئی ان کے شوہر کی زندگی میں داخل ہوچکی ہے۔۔۔ انہوں نے کھوج لگائی اور جب انہیں پتہ چلا اس وقت تک عامر لیاقت نے طوبیٰ کو اپنی زندگی میں شامل کرلیا۔۔۔ جب تک یہ خبر تھی اس وقت تک معاملہ بگڑا نہیں تھا لیکن جب اس کی تصدیق ہوئی تو بشریٰ کے بچوں نے بھی اس پر آواز اٹھائی۔۔۔پھر طوبیٰ عامر سے جب نام طوبیٰ انور ہوا انسٹا پر تو سب کو ہی یہ لگا کہ یہ جوڑی بھی بالآخر ٹوٹ گئی۔۔۔ لیکن ڈاکٹر عامر لیاقت نے اس کی تردید کردی۔۔۔طوبیٰ کے نام بدلنے کے بعد بشری اقبال نے لکھا کہ ایک چڑیا کے گھونسلے کو چیل نے برباد کردیا ۔۔۔جانے کیا ملا اسے آشیانہ تباہ کرکے۔۔۔ لیکن کوئی چڑیا سے یہ بھی پوچھے کہ چڑا کیوں کسی کام کا نا رہا-
image
 
عصمت زیدی
 پاکستانی سینئر اداکارہ عصمت زیدی نے بتایا کہ جب ان کے بچے بہت چھوٹے تھے تو ان کے شوہر نے اس لڑکی سے شادی کرنی چاہی جو ان کی زندگی میں مجھ سے پہلے تھی لیکن شادی نہیں ہو پائی تھی۔۔۔ مگر اس لڑکی کی شرط تھی کہ تم اپنی پہلی بیوی کو طلاق دو۔۔۔عصمت زیدی نے کہا کہ میں نے اپنے شوہر سے کہا کہ تم جو چاہے کرو میں نہیں روکوں گی لیکن اپنا گھر برباد مت کرو۔۔۔اس نے نہیں مانی۔۔۔ مجھے اس دوسری عورت سے یہ شکایت رہی کہ اس نے بچوں کا گھر برباد کردیا-
image
 
ثمینہ احمد
 یوں تو ثمینہ احمد اب ہنسی خوشی ایک نئے سفر کا آغاز کر چکی ہیں لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ جوانی میں ان کے شوہر نے شمیم آراء کی محبت میں انہیں چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ طلاق دے کر برباد کردیا تھا۔۔۔انہوں نے تنہا اپنے بچوں کو بہت محنت اور محبت سے پالا اور دوسری عورت سے نفرت کا کبھی اظہار نہیں کیا
image
YOU MAY ALSO LIKE: