آج کل ان کے پیسے کم ہوگئے ہیں۔۔۔شوبز کی 3 اداکارائیں جو پہلے زیادہ پیسے لیتی تھیں اور اب ریٹ گر گئے ہیں

image
 
شوبز کی دنیا میں اداکاروں کے گریڈز ہیں۔۔۔جو زیادہ پیسے لیتا ہے اسے اے کلاس اور اس کے بعد بی اور سی کیٹیگری ہے۔۔۔ لیکن کبھی کبھی وقت ایک سا نہیں رہتا اور بھرپور معاوضہ لینے والے بھی ایک وقت میں جو مل گیا کے مصداق کچھ بھی رکھ لیتے ہیں۔۔۔ شوبز کے کچھ اداکاروں کے ریٹ نیچے آگئے ہیں
 
 حرا مانی
ایک دور ایسا آیا تھا جب حرا مانی کے ریٹ آسمان کو چھونے لگے تھے۔۔۔ان کو منہ مانگے پیسے مل بھی جاتے تھے اور جو نہیں بلا پاتے تھے ان کا حرا کو بالکل بھی افسوس نہیں ہوتا تھا۔۔ ایک کے بعد ایک بڑے پراجیکٹ ملنے لگے، فیشن شوز ملنے لگے لیکن یہ کیا۔۔۔کہیں اس شہرت نے حرا کے دماغ تو نہیں چڑھا دیئے تھے۔۔۔ کیونکہ انہیں سب اپنے سامنے چھوٹے لگنے لگے تھے۔۔۔ ایک فیشن شو میں کچھ قریبی ساتھیوں نے دیکھا کہ حرا مانی تو کسی اداکارہ کے ساتھ تصویر بنانے کو بھی راضی نہیں تھیں کہ وہ اس کی بھی قیمت لیتی ہیں۔۔۔پھر ماحول بدلا۔۔۔ ان کا دور گیا۔۔۔اب ڈرامہ ملا بھی تو کامیابی نہیں ملی۔۔۔ اس لئے جو بھی ملتا ہے چپ کر کے رکھ لیتی ہیں
image
 
عروہ
 اداکارہ عروہ کے ریٹ بھی بہت زیادہ تھے اور انہیں مہمان بلانے کے لئے بھی کافی وقت تو یہی لگ جاتا تھا کہ پیسے کیسے کم کروائے جائیں۔۔۔ عروہ کسی طرح بھی کم پیسوں میں راضی نہیں ہوتی تھیں۔۔۔ انہیں لگتا تھا کہ ان کی اہمیت کو چینل والے کیش کرواتے ہیں اور انہیں خالی ہاتھ بھیج دیتے ہیں۔۔۔عروہ آج کل کم پیسوں میں بھی کام کرلیتی ہیں کیونکہ اب انہیں لگتا ہے کہ کمانا ضروری ہے ، نخرے دکھانا نہیں۔۔۔
image
 
سونیا حسین
 سونیا حسین نے وہ دور دیکھا ہے جب ان کے منہ مانگے پیسوں پر لوگ انہیں ڈراموں میں لیتے تھے اور شوز میں بٹھاتے تھے لیکن پھر سونیا حسین نے اس اہمیت کو ہضم نہیں کیا۔۔۔ وہ کم نظر آنے لگیں کیونکہ ان کے ریٹ بہت بڑھ گئے تھے۔۔۔ اب وہ کم میں بھی راضی ہوجاتی ہیں لیکن ان کا کوئی خاص پراجیکٹ سامنے ہی نہیں آیا جس کی بنیاد پر ان کے پیسوں کو مانا جائے۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: