میں اور میری یادیں اب خود سے باتیں کرتے ہیں۔۔۔بشریٰ انصاری 1980 کی یادوں میں کھو گئیں

image
 
انسان یادوں کی بدولت زندگی کو بہت خوبصورتی سے گزار لیتا ہے۔۔۔ کبھی کبھی یہ یادیں اتنی حسین ہوتی ہیں کہ انہیں بھلانا ناممکن ہوجاتا ہے اور جہاں یہ دھندلی ہوں تو وہیں یہ تصویریں ان کو دوبارہ زندہ کردیتی ہیں۔۔۔
 
اداکارہ بشریٰ انصاری کے پاس ایسے ایسے قیمتی البمز ہیں جن میں کئی کہانیاں، کئی یادیں اور کئی خوشیاں چھپی ہیں۔۔ وہ اکثر ان کی جھلک عوام کو دکھاتی ہیں اور ان سے جڑی یاد بھی بتاتی ہیں۔۔۔
 
image
 
آج کل انہوں نے 80 کی دہائی میں ہونے والی باتوں کی تصاویر کافی شیئر کیں۔۔۔ لگتا ہے کہ ان کا یہ البم آج کل ان کے سامنے زیادہ کھلتا ہے۔۔۔جہاں وہ اپنے بجلی کے کردار کو بھی یاد کرتی ہیں تو کبھی اپنی بیٹی میرا انصاری کے بچپن کو۔۔۔جو نا صرف ڈراموں میں آئی بلکہ ایک شو میں معین اختر مرحوم سے انعام بھی وصول کر رہی ہیں۔۔۔
 
بشریٰ انصاری نے قاضی واجد مرحوم کی تصویر شیئر کی اور لکھا میرے پیارے قاضی واجد بھائی۔۔۔ کیونکہ وہ ایک ایسے انسان تھے جن سے جڑی یادیں واقعی ناقابل فراموش ہیں۔۔۔
 
image
 
دیکھئے بشریٰ انصاری کی یادوں کی ایک جھلک
 
image
 
image
YOU MAY ALSO LIKE: