میرے چہرے پر مسکراہٹ لانے کا شکریہ میری بیٹی۔۔۔صنم جنگ نے کیسے منائی الایا کی سالگرہ

image
 
 اولاد ماں باپ کی زندگی کی ایسی خوشی ہوتی ہے جس کے اردگرد ہی وہ اپنی زندگی کو تلاش کرتے ہیں۔۔۔ جیسے ہی اولاد خوش ہوتی ہے ماں باپ کے چہرے پر مسکراہٹ یقینی ہوجاتی ہے۔۔۔ مارننگ شو کی میزبان اور اداکارہ صنم جنگ کی زندگی میں پانچ سال کی ننھی الایا کہ اہمیت اس لئے بھی بہت زیادہ ہے کیونکہ وہ خود گھر کی بڑی بیٹی ہیں اور ان کی بیٹی پورے گھر کی لاڈلی ہے۔۔۔
 
ایک وجہ تو گھر کا پہلا بچہ اور دوسری وجہ یہ بھی ہے کہ صنم کے شوہر قسام کام کے سلسلے میں ملک سے باہر رہتے ہیں اور یہاں صنم جنگ اکیلے ہی الایا کی زندگی میں رنگ بھرنے کی کوششیں کرتی رہتی ہیں۔۔۔
 
صنم ہر سال کسی نا کسی تھیم کے ساتھ ایک چھوٹا سا ارینجمینٹ کرتی ہیں جہاں الایا کی خوشی بھی ہوجائے اور تصاویر بھی لیکن زیادہ لوگ اکھٹے نا ہوں۔۔۔ایک وجہ کرونا بھی ہے اور دوسری یہ کہ صنم چاہتی ہیں کہ وہ بڑی خوشیاں الایا کے والد کے ساتھ مل کر منائیں۔۔۔
 
image
 
پانچ سال کی ننھی الایا کو آپ چھوٹا ہرگز مت سمجھیں کیونکہ اپنے کیک کی سلیکشن سے لے کر سالگرہ کی جگہ منتخب کرنے اور کیا پہننا ہے سے لے کر کیا کھانا ہوگا تک کے سارے آئیڈیاز اسی ننھے دماغ سے آئے ہیں۔۔۔
 
صنم جنگ نے اپنی بیٹی اور اپنی بہنوں کے ساتھ اس خوبصورت دن کی تصاویر کھنچوائیں اور وہ کافی جذباتی بھی تھیں کیونکہ پچھلے دنوں وہ کافی بیمار بھی رہیں اور بیماری سے صحت یابی کے بعد یہ ان کی پہلی تقریب تھی جو ان کے دل کے بہت قریب تھی۔۔۔
 
image
 
ننھی الایا کی مسکراہٹ کے شوبز میں ہی نہیں بلکہ دیکھنے والوں میں بھی بہت فینز ہیں کیونکہ وہ ایک زندہ دل بچی ہے اور اپنی باتوں سے یہ بتا دیتی ہیں کہ وہ بھی ماں کی طرح کافی اچھی طرح لوگوں میں گھل مل جاتی ہیں۔۔۔
 
دعا ہے کہ الایا جعفری ایسی ہزاروں خوشیاں صحت اور زندگی کے ساتھ دیکھیں اور اگلی سالگرہ ماں اور باپ دونوں کے ساتھ مل کر منائیں،۔
YOU MAY ALSO LIKE: