|
|
بچوں کا ماں اور باپ سے ملنا تو ایک فطری عمل ہے۔۔۔دونوں
میں سے کسی نا کسی کی شباہت تو آتی ہے اور کبھی کبھی کچھ چیزیں ماں کی تو
کچھ باپ کی بچے کے چہرے پر نمایاں ہوتی ہیں۔۔۔ لیکن بہت کم لوگ ہوتے ہیں جو
اپنی اولاد کو کہیں کہ یہ بالکل ماں کی شبیہہ ہے۔۔۔ شوبز میں کچھ باپ ایسے
ہیں جنہیں اپنی والد خود سے زیادہ اپنی بیگم سے ملتی ہوئی لگتی ہے |
|
فلک شبیر |
حال ہی میں باپ کی سند پانے والے فلک شبیر اپنی بیگم کے
حسن کے شیدائی ہیں۔۔۔ان کا بس نا چلے تو وہ دنیا اور چاند تارے اپنی بیگم
کے قدموں میں بچھا دیں۔۔۔ بیٹی کو پانے کی خوشی فلک کی زندگی کی سب سے بڑی
خوشی ہے اور وہ بار بار اس کا اظہار کر رہے ہیں۔۔۔ ان کو سب سے زیادہ اس
بات کی خوشی ہے کہ ان کی بیٹی ان کی خوبصورت بیوی سارہ کی شبیہہ رکھتی ہے
اور شائستہ لودھی اور ندا یاسر سے انہوں نے یہی کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ
میری بیٹی بالکل سارہ جیسی ہو۔۔۔ |
|
|
علی عباس |
اداکار علی عباس ایک بہترین باپ ہیں جو چاہے کتنے ہی
تھکے ہوں اپنے بچوں کو دیکھ کر ساری تھکن بھول جاتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ
ان کا زیادہ وقت بچوں کے ساتھ ہی گزرے۔۔۔لیکن اس کے ساتھ ساتھ وہ ایک
بہترین شوہر بھی ہیں۔۔۔ ان کو اپنی بیٹی اس لئے زیادہ پسند ہے کیونکہ وہ
بالکل اپنی ماں کی طرح ہے۔۔۔ علی کا کہنا ہے کہ اس میں ماں کی بہت شباہت
ہے۔۔۔بیٹا میرے جیسا ہے لیکن میری لاڈلی بالکل اپنی ماں جیسی اور مجھے یہ
بات بہت اچھی لگتی ہے |
|
|
بلال قریشی |
اداکار بلال قریشی بھی اپنی بیگم عروسہ کے شدید دیوانے
ہیں اور جب سے وہ سوہان کے بابا بنے تو انہوں نے پیار میں اضافہ ہی کردیا۔۔۔
اپنے بیٹے سے دو گنا پیار اس لئے ہے کہ وہ بالکل اپنی ماں کی شکل ہے۔۔۔ایسا
ہم نہیں کہتے بلکہ یہ بلال قریشی کہتے ہیں۔۔۔انہیں سوہان کی شباہت ماں میں
زیادہ لگتی ہے اور چھوٹا والا بھی عروسہ کی طرح ہی ہے۔۔۔ یہ بات بلال کو
بہت پسند ہے۔ |
|