ان کا دل ان کی شکل سے زیادہ حسین ہے۔۔۔انڈسٹری میں حسین دل رکھنے والے تین ستارے

image
 
 کہتے ہیں انسان کا ظاہر چاہے جیسا ہو لیکن اگر دل خوبصورت ہے تو پھر اس کی جیت یقینی ہے۔۔۔ وہ سب کے دلوں پر راج کر سکتا ہے۔۔۔ شوبز میں ایسے کئی ستارے ہیں جنہیں دیکھ کر شاید کسی کو یقین نا آئے لیکن وہ حسین دل کے مالک ہیں اور کبھی کسی پر ظاہر نہیں کرتے ۔۔۔
 
جگن کاظم
 مارننگ شو کی میزبان جگن کاظم کی آواز بھاری ہے اور چہرہ حسین۔۔۔لیکن ان کا دل انتہائی حساس اور معصوم ہے۔۔۔ بہت کم لوگ یہ جانتے ہیں کہ جگن کاظم اپنی ٹیم اور اپنے اردگرد لوگوں کے ساتھ اتنی اچھی ہیں کہ سب کو یہ گمان ہونے لگتا ہے کہ کہیں یہ بناوٹ تو نہیں۔۔۔ لیکن ایسا نہیں ہے کیونکہ گھر میں کام کرنے والے ملازمین بھی جگن کے دیوانے ہیں۔۔۔اکثر وہ اپنی ٹیم اور اپنے دوستوں کے لئے دل کھول کر کھانے کا اہتمام کرتی ہیں۔۔۔ وہ یہ سب کچھ یہ سوچ کر نہیں کرتیں کہ انہیں اس کا صلہ ملے بلکہ قریبی جاننے والوں کا کہنا ہے کہ جگن ان لوگوں کے لئے بھی ایسی ہیں جو ان سے پہلی بار ملیں۔
image
 
عمران اشرف
انڈسٹری میں بہت محنت اور بہت جدوجہد سے اپنا مقام بنانے والے عمران اشرف کا دل بہت حسین ہے۔۔۔ سب سے پہلے تو وہ یہ چہرے نہیں بھولتے۔۔۔ ان لوگوں کے جنہوں نے زندگی میں انہیں کسی بھی مقام پر عزت یا پیار دیا ان کو عمران ہمیشہ عزت اور احترام دیتے ہیں۔۔۔عمران کے قریبی ساتھیوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی شہرت کو سر پر نہیں بیٹھنے دیتے بلکہ سب سے جھک کر ہی ملتے ہیں اور لوگوں کے لئے دل ہمیشہ بڑا رکھتے ہیں-
image
 
صنم جنگ
صنم جنگ ایک انتہائی سادہ دل انسان ہیں۔۔ حال ہی میں وہ ڈینگی سے بھی لڑ رہی تھیں لیکن انتہائی تکلیف میں بھی وہ اپنے دوستوں سے رابطے میں رہیں اور کسی بھی کام کو منع نہیں کر پاتیں۔۔۔ ان کو اسکرین پر دیکھنے والے اس بات سے بالکل ناواقف ہیں کہ جتنی معصوم اور سیدھی صنم اسکرین پر ہیں اس سے کہیں زیادہ وہ اصلی زندگی میں ہیں۔۔۔ اپنے شو میں آنے والے اکثر کیسز کے مسائل پر صنم کا دل دنوں اداس رہتا تھا اور وہ بھول نہیں پاتی تھیں۔۔ وہ ان پر کام بھی کرتی تھیں اور مسائل حل بھی کرنے میں لگ جاتی تھیں۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: