مسلمانوں کی بربادی کا ذمہ دار کون؟


مسلمانوں کی بربادی کا ذمہ دار کون؟

یہ ہمارے نفس و شیطان کا اور آج کے دور کا سب سے بڑا دھوکہ ہے کہ ہم اپنے دلوں کو جھوٹی تسلی دینے کے لیئے یہ کہتے اور سمجھتے ہیں کہ آج کے مسلمان فرقہ پرستی کی وجہ سے تباہ و برباد ہو رہے ہیں، حاالنکہ اگر ہم ایمانداری سے اپنے حاالت کا جائزہ لیں تو صاف پتہ چلیگا کہ یہ فرقہ پرستی نہیں بلکہ یہ ہمارے اپنے ایسے بدترین گناہوں کا نتیجہ ہے جن میں ہم سو فیصد اپنے ہی اختیار سے مبتال ہیں اور جن میں ہمیں فرقہ پرستی نے ذرہ برابربھی مجبور نہیں کیا بلکہ ان گناہوں کا فرقہ واریت سے دور کا بھی کوئی واسطہ نہیں ہے، اگر بالفرض محال کوئی گمراہ فرقہ ان گناہوں کو جائز بھی بتاتا ہو تو بھی جو ان گناہوں میں مبتال ہیں انکا تعلق اس فرقے سے نہیں ہوگا لیکن پھر بھی وہ ان میں بری طرح سے مبتلا ہونگے۔

اس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ فرقہ پرستی ہم سے یہ گناہ نہیں کروا رہی ہے بلکہ یہ ہمارا نفس اور شیطان ہے جس کی بہکائی میں آکر ہم ان شرمناک گناہوں میں مبتال ہیں۔ ہم ان کی طرف کیوں کوئی توجہ نہیں دیتے؟ اسلیئے کہ یہ بدترین اور شرمناک گناہ ہمارے خاندانوں کے رسم و رواج ہیں اور معاشرے کا حصہ بن چکے ہیں اور ہم خود ان گناہوں کی لذت کی وجہ سے انہیں چھوڑنے کیلئے تیار نہیں ہیں اور یا پھر اپنی بزدلی اور ڈرپوکی کی وجہ سے اپنے گھروں اور اپنے خاندانوں کو ان گناہوں کی لعنت سے پاک کرنے کی ہمت نہیں رکھتے، اگر کبھی ہمارا ضمیر ہمیں تھوڑی بہت مالمت بھی کرے تو ہم یا تو اسکو یہ کہکر خاموش کردیتے ہیں کہ یہ تو سب حکومتوں کا قصور ہے اور یا پھر ہم بڑی ہی ڈھٹائی کے ساتھ فرقہ پرستی کو اسکا ذمہ دار ٹہراکراپنے گناہوں پر حیلے بہانے بناتے ہیں اوراپنی روش پر قائم رہتے ہیں۔

لہذا ہمیں اس دھوکے سے اب نکل آنا چاہئے اور اپنے گریبان میں جھانک کر یہ دیکھنا چاہئے کہ میں نے جن شرمناک گناہوں کو اپنی زندگی میں سجایا ہوا ہے اور اپنے گھروں اور خاندانوں کی ذینت بنایا ہوا ہے انکو کس فرقے نے جائز قرار دیا ہے اوراگر کسی فرقہ نے اسے جائز قرار دیا ہے بھی تو کیا میں اس فرقے کا پیروکار ہوں؟

آج بہت سے گناہ ہمارے معاشرے میں ایسے عام ہیں کہ تعلیم یافتہ طبقہ ہو یا غیر تعلیم یافتہ، امیر طبقہ ہو یا غریب، شہر کا رہنے واال ہو یا گائوں کا، اور یہاں تک کہ، ہللا معاف کرے۔۔۔۔۔۔ شریف کہالنے اور شریف سمجھا جانے واال طبقہ ہو یا آوارہ اور فحاش، تقریباَ سب ہی ان گناہوں میں دن رات ایسے مبتال ہیں کہ انہیں گناہ ہی نہیں سمجھتے حاالنکہ یہ گناہ معاشرے کے بدترین اور شرمناک ترین گناہ ہیں اور ان گناہوں کو کوئی بھی فرقہ جائز نہیں سمجھتا، ان ہی گناہوں کی وجہ سے آج ہم تمام مسلمانوں کو دنیا بھر میں ذلت کا سامنا ہے۔ ہذا، مسلمانوں کی موجودہ حاالت کا ذمہ دار فرقہ پرستی کو ٹہرانا سراسر دھوکہ اور گمراہی ہے اور ہمارے ل ٰ نفس و شیطان کی بدترین مکاری ہے۔ سچی بات یہ ہے کہ ہمارا فرقہ پرستی کو روتے رہنا اور اسکو اپنی بربادی کا ذمہ دار ٹہرانے کا مقصد اپنے شرمناک گناہوں پر پردہ ڈالنے اور اپنے آپکو دھوکہ دینے کے سوا کچھ نہیں ہے۔ ٰ

اللہ تعالٰی ہمیں عمل کی توفیق دے، آمین۔

فرخ عابدی

 

Farrukh Abidi
About the Author: Farrukh Abidi Read More Articles by Farrukh Abidi: 10 Articles with 8859 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.