ایک جیسی کہانی رکھنے والے ڈرامے۔۔۔کیا ڈرامہ انڈسٹری کو نئی کہانیاں نہیں مل رہیں

image
 
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں ڈراموں کی ایک ایسی دوڑ ہے جس کے رش میں پھنس کر کبھی کبھی کونٹینٹ ہی کھو جاتا ہے۔۔۔ زیادہ تر ڈراموں میں ایک ہی جیسا پلاٹ اور ایک ہی جیسی اسٹوری لائن نظر آتی ہے۔۔۔کہیں شادی شدہ آدمی کو دوبارہ محبت ہوجانا، تو کبھی چھوٹی سی بات پر طلاق کا ہوجانا، کبھی ایک دوسرے کے درمیان رنجشیں پیدا کرنا، تو کبھی اولاد کا نا ہونا، کبھی محبت میں ناکامی پر بدلہ لینے کھڑے ہوجانا۔۔۔بہت ہی کم کچھ ڈرامے ایسے ہیں جن کی کہانی نا صرف دل پر اثر کرتی ہے بلکہ ان میں اداکاروں کا کام بھی معنی خیز ہے۔۔۔ جیسے پری زاد، آخر کب تک وغیرہ
 
خودکشی کو نارمل دکھانے والے ڈرامے
لیکن کچھ ڈراموں میں خودکشی کا دکھانا ایک معمول بن گیا ہے۔۔۔ ڈراموں کی سب سے بڑی کمزوری ہی خودکشی پر اختتام لگتا ہے۔۔۔ ایک انتہائی بڑی کاسٹ کے ساتھ بننے والے ڈرامے ’’ ہم کہاں کے سچے تھے‘‘ میں خودکشی کا منظر ڈال کر اور کبریٰ کو یعنی مشعل کو اپنی زندگی ختم کردینے والے آئیڈیا کو بہت سارے لوگوں نے مسترد کردیا۔۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ محبت میں ناکامی پر اپنی جان لے لینے کی سوچ کو پروان چڑھانا ایک انتہائی خطرناک آئیڈیا ہے۔۔۔اس ڈرامے میں مہرین یعنی ماہرہ پر اس کے قتل کا الزام لگ رہا ہے لیکن سچ کا علم سب کو ہے۔۔۔ ڈرامہ ’’بے رخی‘‘ میں حسن احمد کی وجہ سے ان کی ملازم صبا خودکشی کر لیتی ہے۔۔۔ڈرامہ ’’جلن‘‘ میں بڑی بہن اپنے شوہر کی بے وفائی اور چھوٹی بہن سے شادی کرنے پر آخر میں اپنا بچہ چھوڑ کر خودکشی کر لیتی ہے۔۔۔مطلب ڈراموں میں ایسے آئیڈیاز دیئے ہی کیوں جائیں جو معاشرے کے لئے خطرناک ثابت ہوں۔
image
 
بات بات پر طلاق
پاکستانی ڈراموں میں آج کل طلاق اور گھر کا ٹوٹ جانا ایک رواج بن گیا ہے ۔۔۔یہ حقیقت ہے کہ ہمارے معاشرے میں ضبط اور برداشت کی کمی کی وجہ سے رشتوں میں مخالفت بڑھ چکی ہے ۔۔۔ شادی شدہ جوڑے اکثر شدید لڑائیوں اور غلط فہمیوں کا شکار ہوجاتے ہیں لیکن طلاق کو عام کرنا اور یہ دکھانا کہ اس کے علاوہ کہانی آگے نہیں بڑھ پائے گی سراسر غلط ہے۔۔۔میاں بیوی کے درمیان غلط فہمیاں جس طرح ڈراموں میں دکھائی جاتی ہیں ارو پھر ان کو بنیاد بنا کر طلاق کو حل دکھایا جاتا ہے ۔۔۔ایسے کئی ڈرامے ہیں جو شہرت اور کامیابی تو حاصل کر تے رہے لیکن ان میں یہ کھوکھلا پن موجود تھا جیسے جلن، نند، من مائل، خسارہ، جھوٹی، گھسی پٹی محبت -
image
YOU MAY ALSO LIKE: