میں نے سب کچھ اکیلے ہی کیا--- صبا فیصل کے بیٹے سلمان فیصل کے ہاں بیٹے کی پیدائش لیکن ماں کے علاوہ ہر طرف خاموشی

image
 
چند ماہ قبل ایک خبر بہت زیادہ وائرل ہوئی کہ مشہور اداکار سلمان فیصل اور ان کی اہلیہ نیہا ملک کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے- سلمان فیصل نہ صرف خود ایک مشہور فنکار ہیں بلکہ معروف اداکارہ صبا فیصل کے صاحبزادے بھی ہیں-
 
سلمان اور نیہا کی شادی تقریباً دو سال قبل شاندار تقریبات کے ایک طویل سلسلے کے ساتھ ہوئی تھی اور ان تقریبات میں کئی مشہور ستاروں کو بھی دیکھا گیا تھا۔
 
جب سلمان اور نیہا کی علیحدگی کی خبریں انٹرنیٹ پر ہونے لگیں، تو پہلے دونوں طرف سے کوئی جواز یا وضاحت نہیں دی گئی۔ جب معاملات مزید بگڑ گئے تو صبا فیصل نے ان تمام افواہوں کے بارے میں کھل کر بات کی اور کہا کہ ان کا بیٹا اور بہو ایک ساتھ خوشی سے رہ رہے ہیں۔
 
image
 
تاہم گزشتہ روز نیہا ملک نے انسٹاگرام پر اپنے بچے "روحان" کی آمد کا اعلان کیا۔ پوسٹ میں نیہا نے اپنی ماں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس کا بہت ساتھ دیا اس مشکل وقت میں۔ اس کے علاوہ، نیہا نے ذکر کیا کہ انہوں نے حمل کے پورے عرصے کی تمام مشکلات کو اکیلے ہی نمٹا ہے۔
 
دوسری جانب سلمان فیصل نے اپنے بچے کی آمد کے حوالے سے کوئی پوسٹ شئیر نہیں کی جبکہ صبا فیصل کی جانب سے اس حوالے سے اب تک کوئی بات سامنے نہیں آئی۔
 
نیہا ملک نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ “ الحمدللہ ایک ننھے فرشتے سے نوازا گیا، میرا بچہ روحان اور میری واحد حقیقی خوشی اللہ اس ننھے بچے کو صحت اور لمبی عمر عطا فرمائے آمین.. الحمدللہ میرے پاس ایک خوبصورت مضبوط مددگار سپر وومین ماں ہے جو 24 گھنٹے میرے لیے موجود تھی اور وہ بھی ہر وقت- اب میں جانتی ہوں کہ ایک ماں اپنے بچوں کے لیے کیا محسوس کرتی ہے اور وہ کتنی محبت، دیکھ بھال کرتی ہے“۔
 
 
جہاں متعدد سوشل میڈیا صارفین نے نیہا ملک کو مبارکباد پیش کی اور بچے کی لمبی عمر کی دعا کی وہیں دوسری طرف بعض صارفین کی جانب سے بچے کے والد٬ دادی اور پھپھو کی عدم موجودگی کے حوالے سے بھی سوالات کیے گئے- تاہم نیہا ملک کی جانب سے ان سوالات کے کوئی جواب نہیں دیے گئے-
YOU MAY ALSO LIKE: