5 کروڑ کی ڈگری خرید لی ۔۔ ماورا حسین نے ڈگری کیسے حاصل کی؟ الزامات کسی کی بھی زندگی تباہ کرسکتے ہیں

image
 
پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری میں بہت کم اداکارائیں ایسی ہیں جو بہت زیادہ تعلیم یافتہ ہیں اور انہوں نے اپنی تعلیم اور کیریر کو برابری کی سطح پر ترجیح دی ہے- ایسی ہی ایک اداکارہ ماورہ حسین بھی ہیں جو قانون کی ڈگری رکھتی ہیں- بہترین اداکارہ ہونے کے باوجود انہوں نے خود کو تعلیمی کیریر میں بھی بہترین ثابت کیا-
 
ماورہ اپنی سخت محنت اور کام سے ایمانداری کی بدولت ہی ڈرامہ انڈسٹری میں ایک اعلیٰ مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں یہاں تک کہ انہیں بالی ووڈ کی ایک فلم میں بھی اپنی فنکاری دکھانے کا موقع میسر آگیا-
 
ماورہ حسین نے یونیورسٹی آف لندن سے گریجویشن کیا اور وہ بھی امتیازی نمبروں کے ساتھ جبکہ معروف اداکار امیر گیلانی اور عزیر جسوال بھی ان کے کلاس فیلو تھے۔
 
image
 
تاہم ایک وقت ایسا بھی تھا جب ماورہ حسین کی ڈگری سے متعلق سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کرنے لگیں کہ ماورہ نے یہ ڈگری 5 کروڑ روپے کے عوض خریدی ہے-
 
لیکن دوسری جانب ماورہ کا ان افواہوں سے متعلق کہنا ہے کہ یہ میمز اور ٹرول ان کے لیے واقعی خوشگوار تھے کیونکہ وہ یہ سوچ کر بہت محظوظ ہوئیں کہ تکنیکی طور پر یہ کیسے ممکن ہے اور وہ بھی یونیورسٹی آف لندن سے۔
 
انہوں نے واضح کہا کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے اور اپنے کیرئیر کے ساتھ ساتھ اپنی پڑھائی کو جاری رکھنا انتہائی مشکل تھا-
 
ماورہ کا مزید کہنا تھا وہ شوٹس پر تعلیم حاصل کرنے میں کامیاب رہیں، اور بالآخر ان کی تمام کوششیں رنگ لائیں اور انہوں نے امتیازی امتحان پاس کیا۔
 
 
لیکن اگر ہم لوگوں کے رویے کی بات کریں تو یہ انتہائی مضحکہ خیز ہے کہ لوگ کس طرح کسی کی ساکھ پر سوال اٹھا دیتے ہیں- کیا بلا سوچے سمجھے ایسا معاشرتی رویہ اختیار کرنا درست ہے جبکہ ماورا حسین نے ڈگری حاصل کرنے کے بعد کانووکیشن کی کئی تصاویر بھی پوسٹ کیں تھی اور اپنی زندگی میں اس سنگ میل کو حاصل کرنے پر کافی خوش نظر آرہی تھیں۔
 
بات صرف مشہور شخصیات کی نہیں ہے بلکہ عام زندگی میں بھی ہمارے اردگرد ایسے درجنوں واقعات موجود ہیں جن میں کسی پر الزام تراشی کرنا اپنا حق سمجھا جاتا ہے جبکہ ایک جھوٹا الزام کسی کی زندگی بھی تباہ کرسکتا ہے اور اسے کئی قسم کے نقصان پہنچا سکتا ہے-
 
میمز کے بارے میں ماورا نے اپنا دلچسپ نقطہ نظر ایک ویڈیو انٹرویو کے دوران ظاہر کیا جو کہ ہماری اس رپورٹ میں بھی موجود ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: