بڑے ناز نخروں سے پالا ہے، سیاست کے شیر اپنے بچوں کی محبت میں کیسے ہوتے ہیں ڈھیر جانیں

image
 
اولاد اور والدین کا تعلق ایک ایسا قدرتی تعلق ہے جس کے درمیان محبت اور انسیت قدرتی طور پر موجود ہوتی ہے۔ انسان کا تعلق کسی بھی شعبہ زندگی سے ہو وہ اپنی اولاد سے اتنا ہی محبت کرتا ہے جتنا ایک عام انسان کرتا ہے۔ عام طور پر سیاست دانوں کو دیکھ کر ہمیں یہ محسوس ہوتا ہے کہ اپنی مصروف زندگیوں میں سے ان کے پاس اپنی اولاد کے لیے وقت نکالنا بہت مشکل ہوتا ہوگا- لیکن فطری محبت کے ہاتھوں مجبور یہ والدین اپنے بچوں سے لاڈ دلار کرنے کے لیے وقت ضرور نکال لیں گے-
 
نواز شریف
نواز شریف کو اللہ نے چار اولادوں سے نوازا جن میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں ۔ حسن نواز اور حسین نواز کے ساتھ ساتھ مریم اور اسما ان کی دو بیٹیاں ہیں۔ بحیثیت باپ نواز شریف کی اپنے بچوں کے ساتھ کچھ پرانی تصاویر اس بات کے ثبوت کے طور پر کافی ہیں کہ وہ ایک منجھے ہوئے سیاست دان ہونے کے ساتھ ساتھ ایک مشفق باپ بھی ہیں-
 
image
 
مریم نواز ان کی جلاوطنی کے بعد بیٹوں کے باہر ہونے کے بعد سے ان کی سیاست کی باگ ڈور سنبھالے ہوئے ہیں
 
image
 
اپنے بیٹے کو کاندھوں پر چڑھائے اس کے ساتھ کچھ وقت سب کچھ بھلا دینے کے لیے کافی ہوتا ہے
 
image
 
بینظیر بھٹو
بینظیر بھٹو کا شمار پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کی ان خواتین سیاست دانوں میں ہوتا ہے جنہوں نے نہ صرف سیاست کے میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے بلکہ سیاست کے میدان کے علاوہ گھریلو زندگی میں بھی کامیابی حاصل کی-ان کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ ان کے تمام بچے ان کی سیاسی جدوجہد کے دوران ہی پیدا ہوئے جن کو انہوں نے مکمل وقت دیا۔ بینظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کو اللہ نے تین بچوں سے نوازا جن میں بلاول بھٹو آج سیاست میں ماں کے مرنے کے بعد اپنا کر دار ادا کر رہے ہیں جب کہ بختاور بھٹو شادی کے بعد ایک بیٹے کی ماں بن چکی ہیں اور آصفہ بھٹو اب تک عملی سیاست میں قدم جما رہی ہیں-بے نظیر بھٹو کیسی ماں تھیں یہ تصویر اس کی سب سے بڑی دلیل ہے
 
image
 
وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے باوجود ملکی ذمہ داریوں کے ساتھ ایک ماں کا کردار
 
image
 
آصف علی زرداری جن دنوں قید تھے ان دنوں میں بھی باپ سے بچوں کو ملوانے کی ذمہ داری ماں کی ہی تھی
 
image
 
ایک خوشگوار فیملی
 
image
 
عمران خان
عمران خان جو موجودہ وزیراعظم ہیں ان کو اللہ نے دو بیٹوں سے نوازہ ہے مگر ان کی بیوی جمائما کے ساتھ ان کی علیحدگی ہو چکی ہے اور دونوں بیٹے ماں کے پاس ہی پرورش پا رہے ہیں- مگر اپنی سیاسی زندگی کے آغاز سے قبل عمران خان اپنے بچوں کے لیے ایک مشفق باپ تھے-سیاست میں عملی طور پر حصہ لینے سے قبل شوکت خانم ہسپتال کی فنڈنگ کے لیے انہوں نے لیڈی ڈیانا کو پاکستان مدعو کیا تھا اس موقع پر وہ اور ان کے بچے سب ہی کی توجہ کا مرکز تھے-
 
image
 
قاسم اور سلمان کے بارے میں عمران خان کا یہی کہنا ہے کہ انہوں نے ملک کی خاطر اپنے ان بچوں کے ساتھ جدائی کا مشکل فیصلہ کیا-
 
image
 
بچوں کے ساتھ فراغت کا وقت اور ان سے لاڈ دلار ہر باپ کا خواب ہوتا ہے
 
image
 
مریم نواز
مریم نواز جنہوں نے عملی سیاست میں اپنے والد کے نااہل ہونے کے بعد قدم رکھا اس سے قبل وہ ایک گھریلو خاتون کے طورپر زندگی گزار رہی تھیں- ان کے دو بچے ہیں بڑی بیٹی ماہ نور اور چھوٹا بیٹا خرم صفدر دونوں بچوں کی شادی کے فرض کو وہ پورا کر چکی ہیں ان کے بچے عملی سیاست کا حصہ نہیں ہیں- مریم کے اپنے بچوں کے ساتھ لاڈ دلار کے کچھ خاص پل
 
image
 
image
 

مریم صفدر اب نانی بھی بن چکی ہیں اور ان کی نواسی کے ساتھ ایک ویڈیو بھی کافی وائرل ہوئی جس میں وہ اپنے مصروف ترین شیڈول کے باوجود اس کے ساتھ کچھ کھلونوں کی خریداری میں مشاورت کر رہی تھیں-
 
یہ تمام تصاویر اس بات کا ثبوت ہیں کہ والدین کا تعلق کسی بھی شعبہ زندگی سے ہو مگر وہ ذاتی زندگی میں عام لوگوں کی طرح اپنے بچوں کی محبت کے آگے گھٹنے ٹیک دیتے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE: