مرغیوں میں گمبورو کے اثرات

گمبورو سے متاثرہ چوزہ

عبدالصمد،ڈاکٹر حفیظ الرحمان علی کھیڑا، محمد جنید شاہد
:بیماری کا تعارف
گمبوروسےہرسال دنیا بھر میں ایک سال سے کم عمرکی گھریلو مرغیاں اورکئی اور پرندے متاثر ہوتے ہیں۔ یہ بیماری گمبورو وائرس کی وجہ سے ہوتی ہے۔ اس کی علامات میں ڈپریشن، پانی والے اسہال، بے جان پر اور پانی کی کمی شامل ہیں۔ بیماری سے زیادہ پرندے متاثرہوتے ہیں لیکن شرح اموات عام طور پر کم ہوتی ہے۔ اگربیماری انتہائی خطرناک صورت اختیار کر لے تو 60 فیصد یا اس سے زیادہ اموات کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔اس بیماری میں برسا (مخرج)میں مختلف چھوٹے اوربڑے زخم واضح دیکھائی دیتے ہیں۔ بیماری کی شناخت مرے ھوئے پرندے کے تفصیلی معائنےسے کی جاسکتی ھے ۔ چونکہ اس کا بیماری کوئی علاج نہیں اس لئے اس پر قابو پانے کے لیے چھوٹے پرندوں میں قوت مدافعت پیدا کرنے کے لیے ویکسینیشن کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ما ں سے بچے میں منتقل ہونے والے اینٹی باڈیز کے ختم ہونے کے ساتھ ہی چھوٹے پرندوں میں فعال قوت مدافعت پیدا کرنے کے لیے ویکٹرڈ اور لائیو ایٹینیوٹیڈ
ویکسین استعمال کی جا نا چاہیے تاکہ چھوٹے پرندوں میں بہتر قوت مدافعت پیداہو سکے

:دیگرنام
پرندوں کا ایڈز چونکہ ایڈز میں ایچ آئی وی وائرس قوت مدافعت کے تمام سلز کو ختم کر دیتا ہے اور قوت مدافعت ختم ہوجاتی ہے۔ اسی طرح پرندوں میں برنا وائرس قوت مدافعت کے سلز کہ ختم کر دیتا ہے۔

:بیماری کی وجہ اور اسکا پھلاؤ
گمبورو ایک برنا وائرس (IBDV) کی وجہ سے ہوتا ہے جو برسا اور تھیمس پر اثر انداز ہوتا ہے۔ یہ پاخانے کے ذریعے جسم سے باہر نکلتا ہے اور فومائیٹ کے ذریعے گھر گھر منتقل ہوتا ہے۔ یہ بہت مستحکم وائرس ہے۔

اس وائرس کی دو اقسام ہیں ۔ سیروٹائپ 1 وائرس مرغیوں میں بیماری کا باعث بنتا ہیں۔ وائرس کا سیروٹائپ 2 مرغیوں اور فیل مرغ کو متاثر کرتا ہے لیکن ان میں طبی بیماری یا مدافعتی دباؤ کا سبب نہیں بنتا ۔ آئی بی ڈی وی کی شناخت دیگر پرندوں کی اقسام میں بھی کی گئی ہے، بشمول پینگوئن وغیرہ ۔ آئی بی ڈی وی کی اینٹی باڈیز کئی جنگلی پرندوں کی اقسام میں دیکھی گئی ہیں لیکن ان جنگلی پرندوں پر آئی بی ڈی وی بیمای کا با عث نہیں بنا۔
:بیماری سے بچاؤ کی تدابیر

۱۔ ویکسین کا استعمال کیا جائے۔
۲۔ فارم میں کسی با ہر والے یا غیر متعلقہ انسان کو داخل نہ ہونے دیا جائے۔
۳۔ فارم کے زیر استعمال اشیا مثلا پانی اور خوراک ک برتنوں کو اچھے سے صاف کیا جا ئے۔
۴۔ پرندوں کو صاف اور تازہ پانی مہیا کیا جا ئے۔
۵۔ اگر پچھلے فلاک میں بیماری آ ئی ہو تو فارم کے تمام برتن تبدیل کر دیں یا انہیں کسی اچھے جراثیم کش سے اچھے سے دھویا لیں۔
بیمای کا علاج
ویسے تو اس بیماری کا کو ئی علاج نہیں مگر کچھ ایسے اقدام ضرور ہیں جن سے بیماری کے اثرات کو کم کیا جا سکتا ہے

 

Abdul Samad
About the Author: Abdul Samad Read More Articles by Abdul Samad: 3 Articles with 4077 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.