ڈیزائنرز نے مجھے کپڑے دینا بند کردیئے تھے شو کے لئے۔۔۔مایا خان نے تھائی رائیڈ کے ساتھ بیس کلو وزن کیسے کم کیا

image
 
انسان اگر چاہے تو اسے قدرت نے اتنی طاقت دی ہے کہ وہ اپنے لئے زندگی کے بہترین فیصلے کر سکے اور اپنے اچھے اور برے کو بہترین انداز میں جان سکے۔۔۔ فرق صرف یہ ہے کہ اسے اپنی یہ صلاحیت پہچاننے میں کبھی کبھی وقت لگ جاتا ہے۔۔
 
شوبز انڈسٹری میں یا ہمارے اردگرد ایسے کئی لوگ ہیں جو وزن بڑھنے کی وجہ سے مایوسی کا شکار ہوجاتے ہیں لیکن اس سے بھی زیادہ تکلیف دہ ہوتا ہے لوگوں کا رویہ جو انہیں ان کی جسمانی ساخت کی وجہ سے قبول یا مسترد کرتے ہیں۔۔۔
 
مایا خان مارننگ شو کی میزبانی کرتی تھیں اور پھر ان کے بھائی کے انتقال کے بعد وہ تیزی سے وزن بڑھنے اور غصے کے مسائل کا شکار ہو گئیں۔۔۔ جب ڈاکٹرز کو دکھایا تو پتہ چلا کہ وہ تھائی رائیڈ کی مریضہ بن چکی ہیں۔۔۔ وہ اس وقت بھی نہیں جانتی تھیں کہ یہ ان کے لئے کتنا مشکل ثابت ہوگی لیکن جب اس بیماری نے اپنے رنگ دکھائے تو ساتھ ہی ساتھ زمانے کے رنگ بھی واضع ہونا شروع ہوگئے۔۔۔
 
image
 
کچھ عرصہ قبل لوگوں نے جب مایا کو چھے ماہ بعد دیکھا تو حیران ہوگئے۔۔۔ وہ یکسر بدل چکی تھیں اور 91 کلو سے71 کلو میں ڈھل چکی تھیں۔۔۔
 
مایا خان نے اس ویڈیو میں اور ایسی کچھ اور ویڈیوز میں بتایا کہ انہوں نے بقاعدہ نیوٹریشنسٹ کے ذریعے اپنے وزن پر کام کیا۔۔۔ اور اس کے لئے انہوں نے سب سے پہلے اپنے ساتھ ایک وعدہ کیا کہ وہ جو بھی کریں گی خوشی کے ساتھ کریں گی اور وہ خوشی سب سے پہلے ان کی ہونی چاہئے۔۔۔
 
انہوں نے بتایا کہ ان کا ذاتی تجربہ یہ رہا کہ کچھ رشتے آپ کے سامنے بیٹھ کر کھانے کھاتے تھے لیکن آپ اگر کچھ کھانے لگیں تو آپ کو گھور کر دیکھتے تھے کہ تم کیسے کھانا کھا رہی ہو۔۔۔تم یہ کیا پہن رہی ہو، تم یہ کام نہیں کر سکتی کیونکہ تم موٹی ہو۔۔۔
 
image
 
مایا خان کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے اس طرح کے منفی لوگوں کو چھوڑا تو اپنے قریب ہو گئیں اور ان کی ڈائٹ پر اس کا مثبت اثر ہوا۔۔۔انہوں نے چینی، سفید آٹا اور چاول کو خیر آباد کہہ دیا۔۔۔ ان پھلوں سے بھی الگ ہوگئیں جن میں شگر کی مقدار زیادہ ہے۔۔۔
 
مایا خان نے ایکسرسائز بھی کی لیکن زیادہ تر حصہ اپنی ڈائٹ پر لگایا اور ان کا کہنا ہے کہ یہ کسی خاص وقت کے لئے نہیں بلکہ اب یہ ان کا لائف اسٹائل ہے۔۔۔
 
بیس کلو وزن گرانے کے بعد مایا خان کا کہنا ہے کہ میں خود کو بھی نہیں پہچانی۔۔۔ اپنے پرانے کپڑے اب درزی کو دینے جا رہی ہوں کہ وہ انہیں میرے سائز کا کردے۔۔۔
 
انہوں نے کئی مشورے بھی دئیے ڈائٹ اور فٹنس کے حوالے سے جو ان کی ذاتی زندگی اور ذاتی تجربے کی بنیاد پر تھے۔
 
YOU MAY ALSO LIKE: